پاکستان اور سعودی عرب کی نیول فورسز کی دو طرفہ مشق کراچی میں اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مشق کے دوران ٹیموں نے مشترکہ طور پر اعلیٰ درجے کی حکمت عملی، لائیو فائر ڈرل، چھاپہ مار کارروائی اور پر خطر ماحول میں ریپیلنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورس (ایس او ایف) کی دو طرفہ تربیتی مشق افعی الساحل VII فائنل ٹیسٹ ایکسرسائز (ایف ٹی ایکس) کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مشق کے دوران ٹیموں نے مشترکہ طور پر اعلیٰ درجے کی حکمت عملی، لائیو فائر ڈرل، چھاپہ مار کارروائی اور پر خطر ماحول میں ریپیلنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی، یرغمالیوں کو بچانے اور مربوط بحری آپریشنز کی تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس نے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو تقویت بخشی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشق افعی الساحل کا کامیاب انعقاد، رائل سعودی نیول فورسز اور پاک بحریہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ یہ مشق مشترکہ بحری سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں بحری افواج کی صلاحیتوں، باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کی مہارت بڑھانے میں مزید معاون ثابت ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک بحریہ کے کا مظاہرہ
پڑھیں:
کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج
کراچی کے علاقے صدر میں احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق جمعے کو صدر موبائل مارکیٹ کے قریب احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا،
پولیس اور رینجرز نے فوری ایکشن لے کر حالات کو قابو میں کیا۔
پولیس کے مطابق اسی جگہ پر تشدد کے نتیجے میں ایک 46 سالہ شخص لئیق ہلاک ہوگیا۔
ترجمان احمدیہ جماعت کے مطابق مقتول لئیق چیمہ کراچی میں احمدیہ جماعت کا سرگرم کارکن تھا۔ مقتول کے اہل خانہ کی درخواست پر قتل اور بلوے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق جمعے کے مظاہرے اور پُرتشدد واقعے سے ان کی جماعت کا بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے۔