فائرنگ سے جاں بحق ساٹھ سالہ شوکت علی سی بلاک پیپلزکالونی نمبر دو کے رہائشی تھے، شوکت علی اہلخانہ کے ہمراہ کوئٹہ میں عزیز کی وفات پر گئے تھے، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا دوسرا شخص سفیان انصاری رائے 273 را چک کا رہائشی تھا، 20 سالہ سفیان انصاری کوئٹہ میں لوہا ڈھلائی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔  اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پنجاب آنے والی مسافر بس کو ضلع بارکھان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے شناختی چیک کرنے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7مسافروں کو بیدردی سے قتل کردیا، فائرنگ سے جاں بحق ساٹھ سالہ شوکت علی سی بلاک پیپلزکالونی نمبر دو کے رہائشی تھے، شوکت علی اہلخانہ کے ہمراہ کوئٹہ میں عزیز کی وفات پر گئے تھے، شیخوپورہ کا رہائشی مقتول عاشق علی بھی مقتول شوکت کا رشتے دار تھا، مقتول شوکت علی رشتے دار خواتین کے ہمراہ واپس آ رہا تھا، موبائل فون کے سامان کی دکان کے مالک مقتول شوکت علی کا ایک بیٹا ہے، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا دوسرا شخص سفیان انصاری رائے 273 را چک کا رہائشی تھا، 20 سالہ سفیان انصاری کوئٹہ میں لوہا ڈھلائی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا، سفیان نے چار ماہ قبل ڈھلائی فیکٹری میں ملازمت حاصل کی تھی، مقتول سفیان ملازمت ملنے کے بعد پہلی بار گھر واپس آ رہا تھا، آٹھ بھائیوں میں سب سے بڑا سفیان ابھی غیر شادی شدہ تھا، مقتول سفیان کا باپ مقامی زمیندار کے پاس بطور مزارع کام کرتا ہے۔ سفیان اپنی منگنی کروانے کیلئے گھر واپس آرہا تھا کہ راستے میں دہشت گردی کا شکار ہو گیا، سفیان کی میت آبائی گاوں پہنچ گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسلام آباد: یونیورسٹی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ قتل

اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

جام کنڈو گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل

کراچیجام کنڈو گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ...

پولیس کے مطابق 22 سال کی طالبہ کو 2 روم میٹس کی موجودگی میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے، واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا جھنڈا جلانے والی کارکن کا تعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ہی تھا، سرفراز بگٹی
  • جامشورو میں مسافروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • اسلام آباد: یونیورسٹی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ قتل
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی