کوئٹہ، طلباء کا ایف سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایف سی کی خدمات پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
دورے کے موقع پر طلباء کو ایف سی ہیڈکوارٹرز میں واقع یادگار شہداء دکھائی گئی اور ایف سی کی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلباء نے ایف سی ہیڈکوارٹرز بلوچستان (نارتھ) کا دورہ کیا، جہاں طلبہ نے آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر طلباء کو ایف سی ہیڈکوارٹرز میں واقع یادگار شہداء دکھائی گئی اور ایف سی کی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔ تعلیمی وفد کو ایف سی کی بارڈر مینجمنٹ، انسداد دہشت گردی، انسداد اسمگلنگ، منشیات کے خلاف کارروائیوں اور بلوچستان میں جاری فلاحی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلباء نے مختلف سوالات کئے، جن کے جوابات آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے تفصیل سے دیئے۔ اس موقع پر میجر جنرل عابد مظہر نے بلوچستان کے نوجوانوں کو صوبے اور ملک کے مستقبل کا معمار قرار دیتے ہوئے انہیں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف سی کی
پڑھیں:
مسلم حکمران امریکا و یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔
اسلام آباد میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی نے مارچ کا اہتمام کیا، اس دوران 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، غزہ ملبے کا ڈھیر بن گيا ہے، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہاں سے اسرائیل جا کر وعدے کر آئے، بتایا جائے انہیں کس نے تل ابیب بھیجا تھا؟
انکا کہنا تھا کہ امریکا مسلمانوں اور انسانوں کا قاتل ہے، آج اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کا زبردست پیغام دیا جارہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، ہم اعلان کریں تو کوئی کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا، ہم پولیس والوں کیساتھ تصادم نہیں چاہتے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بربریت روکنے کےلیے ہمیں متحد ہونا پڑے گا، اٹھو اور فلسطین کا مقدمہ لڑو، اسرائیل کی مذمت کرو، غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا، بچوں کو شہید کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ 26 اپریل کو پورا پاکستان چترال سے کراچی تک ملک گیر ہڑتال کرے گا، میں مطالبہ کرتا ہوں پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے۔