کراچی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 321 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کردیا۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے 10اوورز میں 2وکٹوں  کے نقصان پر 22رنز بنا لیے۔قومی بلے باز سعود شکیل 6 اور کپتان رضوان صرف 3 رنز بان کر آؤٹ ہو گئے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور وہ ابتدائی اوورز میں73 رنز پر 3وکٹوں کے نقصان سے دوچار ہوئے۔ ڈیون کونوے10 رنز، ڈیرل مچل 10 رنز اور کین ولیمسن صرف ایک رن اسکور کرکے پویلین لوٹ گئے۔

بعد ازاں ول یانگ اور ٹام لیتھم نے چوتھی وکٹ کے لیے118 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔ ول یانگ نے 107 رنز کی شاندار سنچری بنائی جب کہ ٹام لیتھم نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ول یانگ کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹام لیتھم اور گلین فلپس نے مل کر 125 رنز کی شراکت داری کی، جس نے نیوزی لینڈ کو 320 رنز تک پہنچانے میں مدد دی۔ گلین فلپس نے 61 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ابرار احمد نے ایک وکٹ لی۔ حارث رؤف نے 83 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ نے 63 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ ابرار احمد نے 47 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور پاکستان کے بہترین بولر ثابت ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط انداز اپنایا لیکن خود کو سنبھال نہیں سکے اور 10 اوورز  میں 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر کھیل پیش کرنے اور ٹورنامنٹ کا اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔اسی طرح نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف فتح کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے اور بڑا ہدف رکھنے کی کوشش کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے میں پاکستان

پڑھیں:

ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی

سٹی42: ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی قینچی پل کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عمران غوری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں عمران غوری کا پاؤں فریکچر ہو گیا ہے جبکہ بازو اور سر پر بھی گہری چوٹیں آئی ہیں۔

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں.
 
 

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
  • ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی  87 ویں برسی منائی گئی 
  • پی ایس ایل 10: ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری
  • فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: احسن اقبال
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی