پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7 ماہ میں 4 ارب 58 کروڑ 46 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ 11 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4 ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60 فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے 7ماہ میں38 فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.

22 ارب ڈالر، مختلف ممالک سے 32 کروڑ90 لاکھ ڈالر ملے۔رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سب سے زیادہ1.49 ارب ڈالر،عالمی بینک نے60کروڑ ڈالر قرض دیا، جولائی تا ستمبر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 59 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، پاکستان نے 7 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ بھی لیا۔جولائی تا ستمبر بجٹ سپورٹ کی مد می2.54ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ ملی، پراجیکٹ فنانسنگ کیلئے2ارب ڈالراورپروگرام لونزکی مدمیں1.8ارب ڈالر ملے۔ رواں مالی سال مجموعی طور پر19.4ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت کا ہدف ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ارب ڈالر ڈالر کی

پڑھیں:

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک

کراچی:(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ5 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی 1.2 ارب ڈالر کی قسط آئندہ ہفتے سرکاری ذخائر میں ظاہر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • 13 سالوں میں 20 لاکھ سے زائد بھارتیوں نے ہمیشہ کیلئے ملک چھوڑ دیا
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک
  • امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی
  • ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • ورلڈکپ 2026 سے پہلے فل ممبر ٹیمیں کتنے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، تفصیلات سامنے آگئیں