پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف ٹالپر کی نمازِ جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب یوسف ٹالپر—فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب یوسف ٹالپر کی نمازِ جنازہ گاؤں مانجھاگر میں ادا کر دی گئی۔
نواب یوسف ٹالپر کی نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے وزراء نے شرکت کی۔
نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، وہ شہید بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔
اس سے قبل ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواب یوسف تالپور پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی بلاول بھٹو
پڑھیں:
معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
کراچی(نیوز ڈیسک) معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔بھتیجے شایان قریشی کے مطابق شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے ڈائلیسز چل رہےتھے۔
بھتیجے کا بتانا ہے کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹر علاج کے حوالے سے جواب دے چکے تھے۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔
شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان