پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین مشترکہ مشق "افعی الساحل " کراچی میں اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین مشترکہ مشق افعی الساحل (AFFAA AL SAHEL) کراچی میں اختتام پذیر ہو گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا ،مشق کے دوران رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کے اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا،تربیتی مشقوں میں آر پی جی فائرنگ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلینگ، ہوسٹیج ریسکیو، وی بی ایس ایس، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اور ایریا کلیئرنس کے جدید طریقہ کار شامل تھے۔
روف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا تھا؟ شیر افضل نے بڑا دعویٰ کردیا
آئی ایس پی نے کہا ہے کہ اس مشترکہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین ہم آہنگی اور حکمت عملی کی مہارت کو بڑھانا تھا ،یہ مشق میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی صلاحیتوں اور ہم آہنگی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 مجاہد کالونی میں واقع چھوٹی مدینہ مسجد کے قریب شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو کم عمر بچے زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، زخمی بچوں کی شناخت 12 سالہ سمیع اللہ اور 15 سالہ علی عباس کے نام سے کی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ شادی کی تقریب کے دوران ہوئی، جس میں بچے مبینہ طور پر گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔