اسلام آباد:

وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سگنل فری کوریڈورز بنا رہے ہیں، 24 کروڑ کے ملک پاکستان میں 40 فیصد سڑکیں خستہ حالت یا مخدوش ہیں۔

مراکش میں جاری چوتھی گلوبل منسٹریل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں روڈ انفرااسٹرکچر کی بہتری اور جدید سفری سہولتوں کے لئے کوشاں ہیں، 24 کروڑ کے ملک پاکستان میں 40 فیصد سڑکیں خستہ حالت یا مخدوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 4 لاکھ 93 ہزار کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک موجود ہے، 
شاہراہوں میں 14400 کلومیٹر نیشنل ہائی وے اور 2500 کلومیٹر موٹرویز شامل ہیں، پاکستان میں گزشتہ 5 برس میں قومی شاہرات پر ٹریفک میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ روڈ سیفٹی ہیلتھ سے منسلک، اربن پلاننگ اور ماحولیاتی پالیسیوں پر کام کر رہے ہیں، موثر اقدامات سے حادثات میں 50 فیصد اوراموات میں 30 فیصد کمی ہوئی، لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سگنل فری کوریڈورز بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے شاہرات پر ریسکیو سروسز اور ائیر ایمبولینس کی فراہمی کیلئے اقدامات کی نشاندہی کی اور کہا کہ "پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو" اور سی پیک گوادر بی آر آئی منصوبوں کیلئے پر عزم ہے، پاکستان نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور، پاک مڈل ایسٹ پراجیکٹس میں دلچسپی رکھتا ہے، گلوبل منسٹریل کانفرنس کا انعقادخوش آئند، مختلف ممالک باہمی تجربات سے مستفید ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پابندی اور کانفرنس کے اعلامیے پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔

وفاقی وزیر نے مراکش کی حکومت اور وزیر ٹرانسپورٹ عبدالصمد سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ مراکش کے خوبصورت شہر میں آپ کی دعوت اور شاندارمہمان نوازی پر ہم سب مشکور ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں اسلام آباد رہے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

روانڈا کے وزیرخارجہ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے ڈی جی افریقہ حسنین یوسف اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے. اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے. جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عبدالعلیم خان کا سندھ میں ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کو رواں سال شروع کرنے کا اعلان
  • استحکام پاکستان کانفرنس
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی میں شہدائے غزہ کانفرنس
  • کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی ڈرون فوٹیج
  • اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے
  • روانڈا کے وزیرخارجہ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز، روانڈا اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے دورے
  • پی ایس ایل 10: کل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے
  • اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے