آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اہم ترین دورہ برطانیہ، کیا مصروفیات ہوں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اہم ترین دورہ پر برطانیہ پہنچ گئے۔ آرمی چیف دورے کے دوران رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں 7ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ ’ابھرتا ہوا ورلڈ آرڈر اور پاکستان کے مستقبل کا آؤٹ لک‘ کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ استحکام کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان آرمی ٹو آرمی ڈائیلاگ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ کانفرنس ہر سال تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیےقوم کی حمایت کے ساتھ مسلح افواج تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
اس موقع پر پالیسی سازوں، سول اور ملٹری کے علاوہ دونوں ممالک کے ممتاز تھنک ٹینکس کے ارکان کی برابر کی نمائندگی ایک جگہ موجود ہوتی ہے۔
حالیہ کانفرنس تیزی سے ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے کی روشنی میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔
دورے کے آغاز پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پرتپاک اور باوقار استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اپنے دورے کے دوران، آرمی چیف برطانیہ کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیےکشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
ان کی مصروفیات میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف یوکے، مسٹر ایڈم ٹونی ریڈیکن، چیف آف دی جنرل اسٹاف آف برٹش آرمی جنرل سر رولینڈ واکر،اور برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیرمسٹر جوناتھن نکولس پاول سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
آرمی چیف برطانوی ہوم سکریٹری یویٹی کوپر Yvette Cooper سے بھی ملاقات کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر آرمی چیف کا دورہ برطانیہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف جنرل سید عاصم منیر ا رمی چیف کا دورہ برطانیہ رمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ا رمی چیف جنرل سید عاصم منیر دورہ برطانیہ آرمی چیف کریں گے کے لیے
پڑھیں:
چیف جسٹس کا دورہ چین ، جسٹس منصور 22سے 26اپریل تک قائم مقام چیف جسٹس ہونگے
چیف جسٹس کا دورہ چین ، جسٹس منصور 22سے 26اپریل تک قائم مقام چیف جسٹس ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بائیس سے چھبیس اپریل تک اعلی عدالتی وفد کے ساتھ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق وفد ایس سی او ممبر ممالک کے چیف جسٹسز کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔
چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان اور سینئر سول جج لکی مروت نادیہ گل وزیر جائیں گی۔دورے کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔چیف جسٹس کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے ایرانی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔جسٹس شاہد وحید عدلیہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق اجلاس میں خطاب کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے بعد چیف جسٹس یحیی آفریدی ترکیہ جائیں گے جہاں وہ آئینی عدالت کی تریسٹھویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی کے دورے کے دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔سینئر ترین جج اکیس اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیں گے ۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی وطن واپسی تک جسٹس منصور قائم مقام ہوں گے۔