روڈ سیفٹی ہیلتھ، اربن پلاننگ اور ماحولیاتی پالیسیوں پر کام جاری ہے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ روڈ سیفٹی ہیلتھ، اربن پلاننگ اور ماحولیاتی پالیسیوں پر کام جاری ہے،موثر اقدامات سے حادثات میں 50 فیصد اور اموات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مراکش میں جاری چوتھی گلوبل منسٹریل کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید سفری سہولتوں کے لئے کوشاں ہیں، 24 کروڑ آبادی والے ملک پاکستان میں 40 فیصد سڑکیں خستہ یا مخدوش حالت میں ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ پاکستان میں 4 لاکھ 93 ہزار کلو میٹر طویل روڈ نیٹ ورک موجود ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ شاہرات میں 14 ہزار 400 کلومیٹر نیشنل ہائی ویز اور 2500 کلو میٹر موٹرویز شامل ہیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 5 سال میں قومی شاہرات پر ٹریفک میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روڈ سیفٹی ہیلتھ سے منسلک، اربن پلاننگ اور ماحولیاتی پالیسیوں پر کام کر رہے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ موثر اقدامات سے حادثات میں 50 فیصد اور اموات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سگنل فری کوریڈورز بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے شاہرات پر ریسکیو سروسز و ائیر ایمبولینس کی فراہمی کیلئے اقدامات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ’’پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو‘‘اور سی پیک گوادر بی آر آئی منصوبوں کیلئے پر عزم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور، پاک مڈل ایسٹ پراجیکٹس میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نےگلوبل منسٹریل کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک باہمی تجربات سے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پابندی اور کانفرنس کے اعلامیہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کانفرنس کے انعقاد پر مراکش کی حکومت اور وزیر ٹرانسپورٹ عبدالصمد سے مراکش کے خوبصورت شہر میں کانفرنس میں شرکت کی دعوت اور شاندارمہمان نوازی پر اظہار تشکر بھی کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ پاکستان میں عبدالعلیم خان نے وزیر مواصلات وفاقی وزیر
پڑھیں:
وفاقی وزیر تجارت سے یمن کے سفیر کی ملاقات‘ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے ملاقات کی۔ پاکستان اور یمن نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سفیر نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور تجارتی روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سفیر نے کہا کہ تقریباً 300 یمنی طلبہ اس وقت پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو مضبوط عوامی روابط کی واضح مثال ہے۔ یمن کی جانب سے دوطرفہ معاہدوں کو فعال کرنے اور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر زو دیا گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ خطے کے قریبی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔ چھوٹے جہازوں اور فیری پر مبنی کم لاگت شپنگ سروسز کے آغاز پر غور کیا گیا ، علاقائی تجارت کے اخراجات کم کرنے کیلئے اہم پیش رفت ہوئی۔ وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایس ایم ای یمن، صومالیہ، ایتھوپیا اور عمان جیسے قریبی بازاروں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔دونوں ممالک کا ادارہ جاتی تعاون کے فروغ اور رابطہ سازی بڑھانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔