’ گرین پاکستان انیشیٹو‘ کا فلیگ شپ پراجیکٹ ’فان گرو‘ کون سے انقلابی اقدامات کر رہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے ’ گرین پاکستان انیشیٹو‘ (جی پی آئی) کے فلیگ شپ پراجیکٹ ’فان گرو‘ کے انقلابی اقدام کا انکشاف ہوا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے جی پی آئی کی کاوشوں کی بدولت زراعت و لائیو اسٹاک کے شعبے کی خوشحالی کے لیےاقدامات کیے جارہے ہیں۔
جی پی آئی کے فلیگشپ پراجیکٹ ’فان گرو‘ کی جانب سے لائیو اسٹاک کے شعبے میں استحکام کے لیے اہم پیشرفت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیےسمندر پار پاکستانی گرین پاکستان پروجیکٹ سے پُرامید، سرمایہ کاری کے خواہاں
’فان گرو‘ کی جانب سے ایک دن میں 43 بیلوں کے ایمبریو ٹرانسفر کی صلاحیت کے ذریعے لائیوسٹاک کے شعبے میں انقلابی اقدام
ذرائع کے مطابق برازیلین ماہرین کے تعاون سے ’فان گرو‘ کی ٹیم لائیوسٹاک کے شعبےمیں معیار اور پیداوار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔
’فان گرو‘ نے تحقیق و ترقی کے ذریعے مویشیوں کی افزائش نسل کے معیار میں بہتری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیےایس آئی ایف سی کا گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو، ملکی زراعت ترقی کی جانب گامزن
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ’فان گرو‘ کی لائیوسٹاک کے شعبے میں مزید جدت اور ترقی کی منصوبہ بندی جاری ہے۔
’فان گرو‘ کی جانب سے حاصل کی جانے والی کامیابیوں سے پاکستانی لائیوسٹاک کی صنعت کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں لائیوسٹاک کے شعبے میں بہتری کے ذریعے معاشی استحکام کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’گرین پاکستان انیشیٹو‘ ایس آئی ایف سی فان گرو لائیو سٹاک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گرین پاکستان انیشیٹو ایس آئی ایف سی فان گرو لائیو سٹاک
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز صحت کارڈ میں شامل
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھا لیا ہے، اور اب ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے تمام اخراجات صحت کارڈ کے تحت حکومت برداشت کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کوکلیئر امپلانٹ کے مہنگے علاج کا خرچ بھی حکومت خود اٹھائے گی۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ پروگرام میں شامل کیا جائے گا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔بیرسٹر سیف نے بتایا کہ علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کے لیے کینابیس (بھنگ) پلانٹ کے استعمال سے متعلق قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی گئی ہے، جو کہ طب و صنعت کے میدان میں جدت کا دروازہ کھول سکتی ہے۔
Post Views: 4