مریم نواز چاہتی ہیں کہ عمران خان انہیں خط لکھیں: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف چاہتی ہیں کہ بانئ پی ٹی آئی انہیں خط لکھیں، ان کی یہ حسرت پوری نہیں ہو گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز بانئ پی ٹی آئی کے کینسر اسپتال سے لے کر ہر منصوبے کی نقل کر رہی ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز عوام پر توجہ دیں، جو مہنگائی، بے روزگاری اور قرض تلے دب چکے ہیں۔
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیابی ملک پر قرض میں اضافہ کرنا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ بانئ پی ٹی آئی عوام کے لیڈر اور مریم نواز فارم 47 کی لیڈر ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز حکومت لے کر بھی دکھی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف مریم نواز
پڑھیں:
پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز
—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب آنے پر خوش آمدید کہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب آمد پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہتی ہوں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔