عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے 27 فروری کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل فرید چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے اس عدالت کے حکم پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔ 28 جنوری کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بیان دیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے بیان کے باوجود بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔
عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ کیوں اس عدالت کے حکم پر عمل نہیں ہوا؟ لا افسر اس آرڈر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ بعد ازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملاقات نہ کرانے پر بی بی کی
پڑھیں:
پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکہ کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پر کیا جاسکے۔