آن لائن ٹیکسی سروس کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، اہم مسودہ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
راودلشادحسین:خبر دار ہوشیار ،آن لائن ٹیکسی سروس کو ریگولیٹ کرنے کا معاملہ، پنجاب حکومت کا آن لائن ایپلیکشن کے ذریعے چلنے والی ٹیکسی سروس کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، آن لائن ٹیکسی سروس کے لیے چلنے والی گاڑیوں کےلیے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا این او سی لازم قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق آن لائن ایپس کے ذریعے چلنے والی ٹیکسی سروسز کو قانونی بنانے کے لیے تجاویز پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی، بل کے تحت گاڑیوں اور ڈرائیورز کو لائسنس دینے کےلیے محکمہ ٹرانسپورٹ نیانظام متعارف کرائے گا۔
بل کے تحت یہ اقدام مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، پنجاب اسمبلی میں بل کو صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ 2024 کے عنوان سے پیش کیاگیا۔
قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے
مسودے کے مطابق گاڑی کے مالک یا ڈرائیور کو اپنی گاڑی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ، اور ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنا ہوگا۔
اجازت نامہ ایک سال کے لیے ہوگا اور اسے ہر سال تجدید کرانا ہوگا،ایپلیکیشنز کو اپنے ڈرائیورز اور گاڑیوں کی مکمل معلومات حکومت کو فراہم کرنی ہو گی۔
مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایپلیکیشنز کو شکایات حل کرنے کا نظام وضع کرنا ہوگا،بل کے تحت مسافروں کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنا ہوگا اور اسے کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا ہوگا۔
بل کے مطابق ڈرائیورز کو آن لائن ایپس کے ذریعے کام کرنے کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ لینا ہوگا،اگر کوئی ڈرائیور قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر 2,000 روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
بار بار قواعد توڑنے پر ڈرائیور کا اجازت نامہ منسوخ بھی کیا جا سکےگا،اگر کوئی ٹیکسی ایپلیکشن قواعد نہیں مانتی تو اس کا لائسنس معطل یا منسوخ کیا جا سکے گا،بل پنجاب اسمبلی میں متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ، جو دو ماہ بعد رپورٹ پیش کرے گی۔
تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹیکسی سروس آن لائن کرنے کا کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی نے ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا۔
ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا۔
اپنے بیان میں کمپنی نے مزید کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے دوسرا طیارہ بھی جلد بیڑے میں شامل کرینگے۔