ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری، حقیقت کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
پاکستانی ڈمپل کوئن ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری محض اتفاق ہے یا کچھ کھچڑی پک رہی ہے؟ سوشل میڈیا صارفین تشویش کا شکار ہو گئے۔
شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر کی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی ایک ساتھ فلم یا گانا شوٹ کرنے سے متعلق چے میگوئیاں ہو رہی تھیں۔
جس پر دونوں کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری نے مہر ثبت کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا پر دونوں اسٹارز کے ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے کی افواہیں گرم تھیں، لیکن دونوں جانب سے کسی قسم کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔
انسٹاگرام اسٹوری میں ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ نے ایک جیسے منظر کو صارفین کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
مداحوں نے اسٹوری پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں کی ممکنہ اسکرین شیئرنگ کے بارے میں قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا۔
صارفین دونوں فنکاروں کی کولیبریشن کو فلم یا کسی سونگ کی شوٹ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کبھی میں کبھی تم کی شرجینا کو دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں اور مختلف انداز سے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ کی ایک ہانیہ عامر اور
پڑھیں:
اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں عامر خان کا اہم انکشاف
بالی ووڈ کے "مسٹر پرفیکشنسٹ" ایک بار پھر منفرد اور جذباتی موضوع کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے کمر کس چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ اپنے نام کے لحاظ سے تو مشہور فلم ’’تارے زمین پر‘‘ سے جڑی ہے لیکن اس کا موضوع یکسر مختلف ہے۔
فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ ستارے زمین پر ایک مکمل نیا تجربہ ثابت ہوگی اور یہ ’’تارے زمین پر‘ جیسی فلم نہیں ہوگی بلکہ اس سے آگے کی کہانی ہے۔
اداکار عامر خان نے حال ہی میں چین کے مکاؤ کامیڈی فیسٹیول میں شرکت کے دوران اپنی اس نئی فلم کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
عامر خان نے انکشاف کیا کہ یہ فلم دراصل اسپینش فلم ’’چیمپئنز‘‘ کا بھارتی ری میک ہوگی جس میں مسٹر پرفیکشسنسٹ ایک بدتمیز اور خود پسند باسکٹ بال کوچ کا کردار نبھائیں گے۔
فلم ستارے زمین پر کا یہ کردار ’’گلشن‘‘ ہے جو تارے زمین پر کے ایک ٹیچر کے کردار سے مزاجاً اور عادتاً بالکل مختلف ہے۔
عامر خان نے بتایا کہ فلم میں اس جھگڑالو اور بدتمیز کوچ کو سدھارتے ہیں ڈاؤں سنڈروم اور آٹزم جیسی امراض میں مبتلا بچے جو ایک باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ہوتے ہیں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ اس فلم میں کامیڈی بھی ملے گی۔ اگر تارے زمین پر نے آپ کو رلایا تھا تو ستارے زمین پر آپ کو ہنسائے گی۔
یعنی عامر خان کی یہ فلم مزاح کے انداز میں انسان کی اصلاح کا ایک پیغام دیتی ہے۔ فلم کے ہدایتکار آر ایس پراسانا ہیں اور عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار میں جنیلیا ڈی سوزا جلوہ گر ہوں گی۔