پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ مشق “افعی الساحل” کراچی میں اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین جاری مشترکہ مشق افعی الساحل (AFFAA AL SAHEL) کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب میں کمانڈر کوسٹ، رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا۔
مشق کے دوران رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کے اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا، جس میں جدید جنگی مہارتوں اور میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کو عملی جامہ پہنایا گیا۔ ان تربیتی مشقوں میں آر پی جی فائرنگ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلینگ، یرغمالیوں کی بازیابی، ویسل بورڈنگ سرچ اینڈ سیزر (VBSS)، دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے (EOD Drill)، مشن پلاننگ اور ایریا کلیئرنس جیسے اہم آپریشنز شامل تھے۔
یہ مشترکہ مشق دونوں بحری افواج کے مابین ہم آہنگی اور حکمت عملی کی مہارت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر :ایک ہزار 198غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہری ملک بدر
خیبر سےایک ہزار 198غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہری ملک بدر کردیے گئے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق افغان شہری پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر تھے۔
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 578 افراد بغیر دستاویزات، 620 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈر تھے۔
ذرائع کے مطابق خیبر میں یکم اپریل سے اب تک 49 ہزار 804 غیرقانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جاچکا ہے۔