ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ڈائریکٹر جنرل پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ مکھن دین کے اہلخانہ کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں اور مستقبل میں ایسے المناک واقعات کو روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ضلع کٹھوعہ میں مکھن دین کی المناک موت کو کئی ہفتے گزر گئے ہیں اور ابھی تک کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ڈائریکٹر جنرل پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ مکھن دین کے اہلخانہ کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں اور مستقبل میں ایسے المناک واقعات کو روکیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک عدالتی تحقیقات یا سوگوار خاندان کے لیے کسی قسم کی مدد یا معاوضے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ مقتول کو خودکشی پر مجبور کرانے والا ایس ایچ او بلاور ابھی تک آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف یہیں ختم نہیں ہوتا، مکھن دین جیسے بہت سے بے گناہ افراد کو یہی افسر عسکریت پسندی کے جھوٹے الزامات میں گرفتار کرتا ہے اور جب تک کارروائی نہیں کی جاتی، اس طرح کے المناک واقعات پیش آتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی نے مکھن دین ابھی تک نے کہا

پڑھیں:

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ عدالتوں سے کوئی امید نہیں، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔

مالاکنڈ میں پی ٹی آئی کنونشن سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ ہم قائدین کے حکم پر ظلم اور جبر برادشت کرتے ہیں، جس دن برداشت ختم ہوئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئین کو بھی مانتے ہیں اور قانون کو بھی مانتے ہیں، ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں، دراصل لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔

متعلقہ مضامین

  • جام شورو: مسافر گاڑی کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
  • یوکرین اور روس میں رواں ہفتے ہی معاہدے کی امید، ٹرمپ
  • محبوبہ مفتی کا بھارتی سپریم کورٹ سے وقف ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • بی جے پی عدلیہ کی توہین کرنے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جے رام رمیش
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، شیخ وقاص اکرم
  • ایم کیو ایم سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: فاروق ستار 
  • لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، جنید اکبر
  • نکیال آزاد کشمیر۔۔۔ بچیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں
  • جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے انکی عقل چلی گئی ہے: اعظم سواتی