معیشت بہتر ہورہی ہے‘ مہنگائی میں مزید کمی سے ریلیف کی امید ہے‘ نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہورہی ہے، مہنگائی میں مزید کمی سے ریلیف کی امید ہے۔نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی آسانی فرمارہا ہے اور معیشت بہتر ہوتی نظرآرہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھایا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی اور مزیدکمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے، تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں، شہباز شریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں، ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا، عوام کو تکلیفیں نہ جھیلنا پڑتیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ قیادت، جماعت اورپنجاب کے عوام کا اعتماد بڑی ذمے داری ہے، نوازشریف اور شہبازشریف کی عوامی خدمت کے معیار پر پورا اترنا آسان نہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ہیلتھ انجینیئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے ماہرین اور کاروباری شخصیات کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے، ہماری 60 فیصد سے زیادہ آبادی 15 اور 30 سال کے درمیان ہے، یہ ذہین نوجوان ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قیمتی قدرتی وسائل سے نوازا ہے، میں نے اسٹالز کا دورہ کیا جہاں نایاب پتھروں، معدنیا، زرعی مشینری، فارماسیوٹیکل مصنوعات رکھی گئی ہیں۔
انہوں نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کہا کہ آپ نے جو معاہدے کیے ہیں ہم سب کو مشترکہ خوشحالی کے سفر پر لے جائیں گے۔ آیے، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، ٹیکنالوجی اور جدت کی طرف بڑھیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی ہے، پالیسی ریٹ 22.5 فیصد سے 12 فیصد تک آگئی ہے، توانائی کے شعبے میں بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ کمی کردی ہے، یہ سب کچھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین موقع فراہم کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں