جرمنی، فرانس، برازیل سمیت 7 ممالک سے مزید 20 پاکستانی بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
جرمنی، فرانس، کمبوڈیا اور برازیل سمیت مختلف 7 ملکوں سے مزید 20 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، جن میں سے 4 کو کراچی میں حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں بلیک لسٹ 4 اور پاسپورٹ گم ہونے پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
برازیل میں 4 پاکستانیوں نے اگلی پرواز پر جانے سے انکار کیا اور امیگریشن سے سیاسی پناہ کی درخواست کی مگر ڈی پورٹ کر دیا گیا، انہیں کراچی میں انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے سعودیہ، کینیڈا، امارات سمیت 6 ملکوں سے مزید 100 پاکستانی بے دخلفرانس میں 1 پاکستانی نے ایمرجنسی دستاویزات پر ازخود واپس بھیجنے کی درخواست کی جبکہ کمبوڈیا، عمان اور جرمنی میں سفری دستاویزات گم ہونے پر 3 پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹس پر واپس بھیجا گیا۔
عمان میں دائرہ کار سے ہٹ کر کام کرنے پر 2، متحدہ عرب امارات میں مفرور 4 افراد کو بے دخل کیا گیا۔
دبئی پلٹ ایک شہری کا نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ میں پایا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خدشات پر ہمسایہ ممالک کی اہم کانفرنس کل تہران میں
افغان سرزمین سے لاحق دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی ایک اہم کانفرنس کل ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور مشترکہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان سے متعلق خصوصی نمائندگان اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، کابل میں تعینات پاکستانی سفیر عبید الرحمن نظامانی اور تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف، چین کے خصوصی نمائندے یو شیاوونگ کے علاوہ ازبکستان، ترکمانستان اور تاجکستان کے صدور کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کانفرنس سے خطاب کریں گے، جبکہ اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا، جس میں خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر اتفاق رائے شامل ہوگا۔