پی اے سی کا سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کا خصوصی آڈٹ کرانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف ر پورٹر)سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) نے سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کے تمام ساتوں تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگیوں اور نمبر دینے کے طریقہ کار سمیت مالی اخراجات کا خصوصی آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کی سال 2016 سے 2017 تک کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے سندھ کے تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگیوں پر تشویش اور برہمی کا اظہار کیا اور سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی کو سوالیہ نشان قرار دے کر تعلیمی بورڈز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔چیئرمین نثار کھوڑو نے کہا کہ تعلیمی بورڈز کا معیار یہ بن چکا ہے کہ الزام لگ رہے ہیں کہ بورڈز میں پیسے دو اور مارکس لو؟ اگر تعلیمی بورڈز میں پیسے دے کر اے پلس نمبر لیے جائیں گے تو پھر بچے انٹری ٹیسٹ میں فیل ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بورڈز کو امتحانی فیس کی مد میں سالانہ 2 ارب روپے فراہم کر رہی ہے مگر تعلیمی بورڈز کے نتائج میں ہیرا پھیری کی وجہ سے تعلیم کا معیار سوالیہ نشان بن چکا ہے، یہ نوجوان نسل کے مستقبل کا مسئلہ ہے اس لیے ہم تعلیم پر کسی صورت مصلحت پسندی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز تعلیمی بورڈز کی
پڑھیں:
کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
کراچی:کینیڈا ٹی 10 لیگ کے لیے 1300 سے زائد کرکٹرز کو رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔
کیوی اسٹار مارٹن گپٹل نے بھی ایونٹ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ 34 ملکوں کے 1135 مینز اور 235 ویمنز پلیئرز نے کینیڈین ایونٹ کے لیے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔
پاکستان سے نسیم شاہ اور اعظم خان سمیت رجسٹریشن نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
فن ایلین، سکندر رضا، الیکس ہیلز، شمار جوزف، جیسن روئے، کیشیو مہاراج بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔
ٹم سیفرٹ، ٹم ساؤدی، جمی نیشام، لونگی نگیڈی، رائیلی روسو، کرس لین، جیسن ہولڈر، آندرے فلیچر، کائل مائرز، تبریز شمسی، بھانوکا راجاپکسے، ڈیوڈ مالان، اور دیگر بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔
ویمنز پلیئرز میں فاطمہ ثنا، لیورا ہیریس، دیندرا ڈوٹن، شبنم اسماعیل اور دیگر نے بھی رجسٹریشن کروالی ہے۔