5برس میں 80ہزار 847شناختی کارڈ بلاک کیے‘وزارت داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ میں وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ گذشتہ پانچ سالوں میں 80 ہزار 847 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے،نادرا کو گذشتہ 6ماہ کے دوران شناختی کارڈ نئے و تجدید اور بچوں کے سی آر سی سرٹیفکیٹ کی مد میں 6ارب54کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہوئی ہے 6ماہ کے دوران 27 لاکھ 61 ہزار 894 نئے شناختی کارڈ بنائے گئے۔سینیٹ کااجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔وزارت داخلہ کی طرف سے تحریر جواب میں بتایا گیاکہ پاکستان بھر میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 80 ہزار 847 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے جن میں خیبر پختون خواہ میں 28 ہزار چھ 45 ،پنجاب میں 13 ہزار 8 سو 99 ،سندھ میں 14 ہزار 76 ،بلوچستان میں 21 ہزار 8سو 39 ،اسلام اباد میں ایک ہزار 2سو 59 ،گلگت بلتستان میں 462 اورآزاد کشمیر میں 667 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ۔نادرا نے اگست 2024 سے لے کر جنوری 2025 کے درمیان 22لاکھ 75 ہزار 647 شناختی کارڈوں کی تجدید کی گئی جن سے 2 ارب 37 کروڈ 76 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ۔اسی عرصے کے دوران 23 لاکھ 57 ہزار419 بچوں کے سی آر سی سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے جس سے ایک ارب 53 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہوئی اسی 6ماہ کی مدت کے دوران 27 لاکھ 61ہزار 894 نئے شناختی کارڈ بنائے گئے جس سے دو ارب 63 کروڑ 74 لاکھ 45 ہزار 628 روپے کی آمدن ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شناختی کارڈ بلاک کیے کی ا مدن ہوئی کے دوران کیے گئے
پڑھیں:
مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
غیر قانونی، غیر ملکی تارکین اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلاء تیزی سے جاری ہے، مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو بے دخل کیا گیا۔غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء جاری ہے، 19 اپریل کو 4,130 زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 976,099 پہنچ چکی ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے۔