سندھ یونیورسٹی میں تھیسز شو کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
جامشورو(نمائندہ جسارت )سندھ یونیورسٹی جامشورو میں تھیسز شو کا اِنعقاد کیا گیا۔ اِس موقع پر سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کمبھٹی نے پرو وائس چانسلر مین کیمپس پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاہ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جاریکو، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حمد اللہ کاکیپوٹو، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر لچھمن داس دھڑن، ٹا ئی ٹی سینٹرکے پرو فیسر ڈاکٹر لچھمن داس ڈھوگرہ کے ہمراہ دورہ کیا۔اِس موقع پر اْنکے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ ملاح، ڈاکٹر تانیہ مشتاق، ڈاکٹر محمد علی نظامانی، انجینئر عمیر علی، انجینئر عبدالوہاب کھوکھر، کنٹرولر سالانہ امتحانات شاہد حسین لاڑک، ڈاکٹر نیاز احمد بھٹو، ڈاکٹر رضا شاہ، ڈاکٹر آصف علی جمالی اور دیگر بھی موجود تھے۔منعقدہ نمائش میں اِنفارمیشن ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس، سا فٹ وئر اور ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے شعبوں کے فائنل ایئر کے طلبانے نمائش کے لیے اپنے مقالے پیش کیے، جن میں ڈاکٹر ایپ جنریٹوAI، آکشن بیسڈ سٹور، ایف وائیAI، پاور سسٹم، CVAI، اپلی کیشن سسٹم، اپلی کیشن، پاور سسٹم شامل ہیں۔ آئیڈیا ڈپلیکیشن ڈیٹیکشن کے ساتھ پی مینجمنٹ سسٹم، AI پر مبنی مواد جنریٹر، شادی دوبارہ،AI پر مبنی پروفائل میچنگ ازدواجی پورٹل خاص طور پر طلاق یافتہ اور بیواؤ ں کے لیے، موسم کی پیشن گوئی اور الرٹ سسٹم، ایکس سیٹ اپ، کوئیک سروس سلوشن ویب سائٹ، آن لائن ایونٹ کے انتظامات پر دیگر ایپ کاجائزہ لیاگیا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پروفیسر ڈاکٹر
پڑھیں:
محمد یونس کا ڈھاکہ اور بیجنگ کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے بنگلہ دیش کے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنے حالیہ دورہ چین کو دو طرفہ تعلقات میں ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔
جنوب مغربی چینی صوبے یونان کے گورنر وانگ یوبو کا بنگلہ دیش کے پہلے دورے پر خیرمقدم کرتے ہوئے پروفیسر یونس نے دونوں ممالک کے لیے ’اچھے پڑوسی‘ لیکن اس سے بھی اہم بات ’بہت قریبی پڑوسی‘ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کون ہیں؟
اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں ایک اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران پروفیسر یونس نے اپنے حالیہ دورہ چین کو یاد کیا اور دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے حوصلہ افزا الفاظ پر صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا۔
گورنر یوبو نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے، ان کے مطابق ان کا صوبہ جنوبی ایشیا کے لیے چین کے کھلے مرکز کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں: عبوری مدت کے بعد کسی منتخب کردار کی خواہش نہیں، ڈاکٹر محمد یونس
دونوں رہنماؤں نے نوجوانوں کے تبادلے، صحت کی دیکھ بھال میں تعاون، تعلیم اور تجارت سمیت ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشترکہ سماجی اہداف کو اجاگرکرتے ہوئے گورنر یوبو نے بتایا کہ چینی صوبہ یونان میں ایک چینی بینک نے کس طرح پروفیسر یونس کے متعارف کرائے گئے مائیکرو کریڈٹ سسٹم کو اپنایا۔
مزید پڑھیں: چین بنگلہ دیش میں 2.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے پرعزم
گورنر یوبو نے لوگوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پیشہ ورانہ تربیت، ڈیجیٹل اور زبان کی تعلیم میں تعاون کو بڑھانے اور سمندری خوراک، آم سمیت دیگر ذرعی اجناس اور مصنوعات کی تجارت کو فروغ دینے کی تجویز پیش کی۔
پروفیسر یونس نے پرجوش انداز میں ان تجاویز کی تائید کرتے ہوئے ان پر تیزی سے عمل درآمد اور قریبی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: محمد یونس کا بنگلہ پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات اور تجارت پر زور
دونوں رہنماؤں کے مابین بات چیت میں ہیلتھ کیئر توجہ کے ایک اہم شعبے کے طور پر نمایاں رہا، پروفیسر یونس نے بنگلہ دیشی مریضوں کے لیے چینی شہر کنمنگ میں 4 اسپتالوں کو نامزد کرنے سمیت طبی سیاحت کے آغاز میں چین کی حمایت پر تعریف کی۔
دونوں ممالک نے تعلیمی تبادلوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، پروفیسر یونس نے چین میں زیر تعلیم بنگلہ دیشی طلبا کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرنے کا وعدہ کیا۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، محمد یونس
دو طرفہ تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر، پروفیسر یونس نے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور خوشحالی کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے چین کے ساتھ مزید قریب سے کام کرنے کے بنگلہ دیش کے عزم کا اعادہ کیا۔
سینیئر سیکریٹری اور ایس ڈی جیز امور کی پرنسپل کوآرڈینیٹر لامیا مرشد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا بنگلہ دیش تعلیمی تبادلوں چیف ایڈوائزر چین چینی صوبہ چینی صوبے طبی سیاحت کنمنگ گورنر وانگ یوبو محمد یونس ہیلتھ کیئر یونان