مٹیاری،بلاک شدہ شناختی کارڈ کے معاملات کیلیے کمیٹی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ضلع مٹیاری میں بلاک شدہ شناختی کارڈز کے معاملات کے حل کے لیے کمیٹی کا اجلاس منعقد۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مٹیاری ٹو اقرا جنت کی زیر صدارت لطیف ہال ڈپٹی کمشنر مٹیاری سیکرٹریٹ میں ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی برائے بلاک شدہ شناختی کارڈز کا اجلاس 18 فروری کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر سے 39 بلاک شدہ شناختی کارڈز کے کیسز کا جائزہ لیا گیا، جو نادرا جامشورو زون سے موصول ہوئے تھے۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا عبد الحفیظ نظامانی، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر مٹیاری اعظم مرزا، مختارکار ہالا نصراللہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ دوران اجلاس، پیچیدہ کیسز کی مکمل چھان بین کی گئی اور فیلڈ انویسٹی گیشن رپورٹس پر غور کیا گیا۔ تمام متاثرہ افراد کو بھی نوٹسز کے ذریعے اجلاس میں طلب کیا گیا تھا تاکہ ان کے بیانات ریکارڈ کیے جا سکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II مٹیاری اقرا جنت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام کیسز کو جلد از جلد نمٹانے اور شفاف طریقہ کار اپنانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ آئندہ ایسے کیسز کو تیز رفتاری سے حل کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلاک شدہ شناختی اجلاس میں
پڑھیں:
کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، مرتضیٰ حسن
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ہم نے گورننس کے حوالے سے بھی تحفظات سامنے رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے 5ویں اجلاس کے بعد گورنر ہاؤس میں محمد احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ہم نے گورننس کے حوالے سے بھی تحفظات سامنے رکھے ہیں۔ راہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی الیکشن کے بل پر تحفظات ہیں، امید ہےکہ ہم مزید آگے بڑھیں گے۔
قبل ازیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی، مرتضیٰ حسن جبکہ نون لیگ کی جانب سے مشیر وزیراعظم پاکستان راناثناءاللہ، ملک محمد احمد خان، سینئر وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آن لائن شرکت کی۔