غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں،عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما لال جروار، مرکزی نائب صدر ستار رند، ضلع نوشہروفیروز کے صدر لطیف بھٹی، جنرل سیکرٹری حسین سومرو اور دیگر رہنماؤں نے نوشہروفیروز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کارپوریٹ فارمنگ،6 نئے کینال، لاقانونیت، بہاریوں، برمیوں اور بنگالیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے آج (19 فروری کو) تنگوانی میں ریلی اور 20 فروری کو شکارپور میں کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول کو وزیرِاعظم بنانے کے لیے سندھیوں کی نسل کشی کے منصوبوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ ایک طرف سندھ کے پانی اور زمینوں کو پیپلز پارٹی کی قیادت نیلام کر رہی ہے تو دوسری طرف سندھی عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے بہاریوں، بنگالیوں، ہندوستانیوں اور برمیوں کو شناختی کارڈ دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم اور جے یو آئی بھی ان سندھ دشمن سازشوں میں پیپلز پارٹی کے ساتھ شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کے لیے غیرملکیوں کو سندھی عوام پر مسلط کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ میں لاقانونیت کو فروغ دے کر صوبے کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ غیرقانونی غیرملکیوں کو سندھ پر مسلط کر کے یہاں ایک اور اسرائیل بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ عالمی سامراجی قوتیں بھارت، افغانستان اور بنگال کے جرائم پیشہ گروہوں کو سندھ میں آباد کرنا چاہتی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اقتدار کی لالچ میں سندھ کے وجود پر حملہ کیا ہے اور صوبے کی آبادیاتی ترکیب (ڈیموگرافی) کو تبدیل کرنے کی سازش کی ہے۔ بہاریوں، برمیوں اور ہندوستانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی ہے۔ پیپلز پارٹی کی ان سندھ دشمن اور ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف عوامی تحریک سڑکوں پر نکل کر اس کے مکروہ چہرے کو عوام کے سامنے بے نقاب کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سندھیوں کی نسل کشی کے منصوبے کسی بھی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔ سندھ کے عوام کی پُرامن جدوجہد نے تمام آمروں اور جابروں کو ہمیشہ ذلیل وخوار کیا ہے، اور پیپلز پارٹی کا بھی یہی انجام ہوگا۔ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کے وطن فروش ٹولے کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی شناختی کارڈ عوامی تحریک کر رہی ہے سندھ کے
پڑھیں:
شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اب ڈیجیٹل شناختی کارڈ فون پر آسان طریقے سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی طرف سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کو اپنے پاس رکھنا تمام پاکستانی شہریوں کے لیے ضروری ہے کیونکہ ان کی شناخت کے لیے حکام کسی بھی وقت مطالبہ کر سکتے ہیں۔
18 سال کی عمر کو پہنچنے والوں کے لیے نادرا سے شناختی کارڈ حاصل کرنا لازمی ہے، جس میں درخواست کے ساتھ کچھ دستاویزات کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
شناختی کارڈ کے لیے لائسنس، NTN، بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ، سیلولر کنکشن وغیرہ جیسی دستاویزات حاصل کرنا لازمی ہے اور پاکستان کا ہر شہری، 18 سال یا اس سے زیادہ اس کا اہل ہے۔
حال ہی میں نادرا نے ڈی میٹریلائزڈ شناختی کارڈ کا اجراء کیا ہے، جسے ڈیجیٹل CNIC کہا جا سکتا ہے۔
فزیکل کارڈ رکھنے والے شہری اسے اپنے موبائل فون پر آسان طریقے سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل شناختی کارڈ کیسے ڈاؤن لوڈ کریں
شہریوں کو سب سے پہلے اپنے موبائل فون پر PakID ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
PakID ایپ میں لاگ ان کریں۔
ڈیجیٹل کارڈ کا آپشن منتخب کریں۔
رابطہ کی تفصیلات درج کریں اور اپنے CNIC کے پچھلے حصے پر پرنٹ شدہ QR کوڈ اسکین کریں۔
PakID ان باکس سیکشن کی طرف جائیں اور اپنا ڈیجیٹل کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔
مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی