بلوچستان میں پھر دہشت گردی ، بارکھان میں مسلح افراد نے 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
بارکھان : بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی ، بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا، اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد اس وقت بھی قومی شاہراہ پر موجود ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ انتظامیہ نے نے رکھنی بیواٹہ اور میختر کے مقام پر مسافر گاڑیوں کو روک دیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کیے جانے والے مسافروں کو ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گاڑی سے اتارا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بارکھان نے بھی مسافروں کی فائرنگ میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بس کے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بس کوئٹہ سے فیصل آباد جارہی تھی، لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسلح افراد مسافروں کو اتار کر
پڑھیں:
میرپور ماتھیلو، کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
میرپور ماتھیلو:خانپور مہر کے نواحی علاقے ہیکل پٹ میں مسلح افراد نے کورائی برادری کے گھروں پر حملہ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گلشیر کورائی، ان کے بھائی گل میر کورائی، بیوی شریفاں اور والدہ اختیاراں کورائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی، جس کے باعث لاشیں جائے وقوعہ پر پڑی رہیں۔
ذرائع کے مطابق، تھانہ مبارک پور اور تھانہ خانپور مہر پولیس کے درمیان حدود کے تنازعے کے باعث مقتولین کی نعشیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
پولیس حکام نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔