Jasarat News:
2025-04-22@05:55:55 GMT

پی ایم ڈی سی کا خصوصی اجلاس طلب‘ٹیوشن کا معاملہ زیرغور

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

پی ایم ڈی سی کا خصوصی اجلاس طلب‘ٹیوشن کا معاملہ زیرغور

حیدر آباد : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر دیگر کے ساتھ پی ایم اے ہاﺅس میں پریس کانفرنس کررہے ہیں

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے ایک خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، جس میں نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی ٹیوشن فیس کامعاملہ ازسرنو زیر غور آئے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم سے متعلق عوامی تشویش کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے مذکورہ تحفظات سے متعلق ایک منظم فیس کا ڈھانچہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تعلیمی شعبے میں شفافیت اور انصاف کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
کونسل کے اجلاس کا مقصد نجی اداروں میں اعلیٰ تعلیمی معیار کو قائم رکھتے ہوئے اضافی فیسوں کو روکنا ہے۔ادارہ اس بات کو یقینی بنانے یکسو ہے کہ معیاری میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم طلبہ کے لیے قابلِ رسائی ممکن رہے۔
اعلیٰ افسران کے مطابق فیسوں کا ضابطہ ایک ایسا اہم قدم ہے جہاں نجی میڈیکل تعلیم میں استطاعت اور توازن برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق ہنگامی اجلاس میں نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے نمائندوں، تعلیمی ماہرین اور سرکاری حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائے گی تاکہ فیس پالیسی کو حتمی شکل دی جا سکے۔ مزید تفصیلات اور کونسل اجلاس کے حتمی فیصلے کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی ذیلی کمیٹی کی ہدایات کے تحت، تمام نجی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کو ہدایت کردی دی گئی تھی کہ وہ رواں سیشن 25-2024ءکے طلبہ سے اس وقت تک فیس وصول نہ کریں جب تک کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر نائب وزیرِ اعظم کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی جانب سے نجی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کی ٹیوشن فیس کا جائزہ لے کر اسے حتمی شکل نہ دیدے۔
تمام کالجز کو ہدایات جاری کردی گئیں تھیں کہ وہ ان احکامات کی تعمیل کریں اور ضروری اقدامات کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ایم

پڑھیں:

مسیحی برادری نے ایسٹر منایا صدر کی مبارکباد

لاہور +کراچی(خصوصی نامہ نگار+کامرس رپورٹر) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا۔ ایسٹر کی مناسبت سے ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ عبادات میں ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بڑی تعداد میں مسیحی خاندانوں نے عبادات میں شرکت کی اور ایک دوسرے کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ لوگ پرامن ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے مثبت کردار کو لائق تحسین قرار دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا وہ مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمیں حضرت عیسیٰ کی حیات طیبہ اور تعلیمات کی یاد دلاتا ہے۔ رحمت، انکساری اور محبت آج بھی انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایسٹر امید کی علامت ہے اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ فیصل آباد میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار پرجوش طریقے سے منایا۔اپنے پیغام میں صدر زرداری نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لیے مسیحی برادری کے عزم اور امن، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے اصولوں کیلئے ان کی لگن پر فخر ہے۔ دعا ہے کہ یہ ایسٹر سب کے لیے امن، خوشیاں اور خوشحالی لائے۔  میں مسیحی برادری کیلئے مبارک، پرامن اور پرمسرت ایسٹر کا خواہش مند ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • نوجوان قومی اثاثہ‘ فکر اقبال کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے: احسن اقبال
  • بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی
  • مغرب میں تعلیمی مراکز کے خلاف ریاستی دہشت گردی
  • محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم مثر انداز سے مکمل ہو، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • وائس چانسلر کا انتخاب؛ این ای ڈی کے لیے تین نام شارٹ لسٹ
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
  • مسیحی برادری نے ایسٹر منایا صدر کی مبارکباد
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں کیا ہورہا ہے؟
  • کمپیوٹر ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی پر پابندی عائد