UrduPoint:
2025-04-22@14:25:45 GMT

پٹرول 150 سے 255 پر آگیا، سونا 1 سے سوا 3 لاکھ روپے پر آ گیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

پٹرول 150 سے 255 پر آگیا، سونا 1 سے سوا 3 لاکھ روپے پر آ گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2025ء) کنول شوزب کا کہنا ہے کہ پٹرول 150 سے 255 پر آگیا، سونا 1 سے سوا 3 لاکھ روپے پر آ گیا اور یہ کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے حکومتی دعووں پر تحریک انصاف کی خاتون رہنما کنول شوزب کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سنو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کنول شوزب نے کہا کہ 3 سال میں پٹرول 150 سے 255 پر آگیا، سونا 1 سے سوا 3 لاکھ روپے پر آ گیا، ڈیزل 160 سے 260 روپے پر آ گیا۔

چکن 200 روپے سے 650 روپے پر آ گیا، بڑا گوشت 500 روپے سے 1400 روپے پر بھی نہیں ملتا، دودھ 120 سے 240 روپے پر آ گیا، سبزیاں اور پھل اتنے سستے ہیں کہ کوئی خرید ہی نہی سکتا؟ کسان اپنی سبزیوں اور فصل کو منڈیوں تک لے جانے کا خرچہ نہیں پورا کر پا رہے اور یہ کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی؟۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے بھی حکومتی دعووں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا جو شخص کہتا ہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، وہ بازاروں میں ساتھ چلے، جو کہتا ہے پاکستان میں مہنگائی کم ہو گئی ہے میرا اسے کھلا چیلنج ہے آؤ میڈیا ٹیم کے ساتھ آر اے بازار یا پشاور چلتے ہیں مہنگائی کے جھوٹے دعوے کا پول کھل جائے گا، یہ صفحہ ہستی کے سب سے جھوٹے لوگ ہیں۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان نے بھی حکومتی دعووں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی بھتیجی اشتہاروں کے ذریعے مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں ، رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، مہنگائی میں کمی کے دعوے جھوٹے ہیں، تاثردیا جا رہا کہ بہت کام ہو رہا ہے، کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روپے پر آ گیا

پڑھیں:

ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ

سٹی42:  ریلوے انتظامیہ کی جانب سے نظام میں بہتری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، مسافروں کی جانب سے شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مسافروں کی جانب سے ریلوے انتظامیہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران ری فنڈنگ کی مد میں 1 ارب 7 کروڑ 21 لاکھ 57 ہزار روپے مسافروں کو واپس کیے گئے۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

اعداد و شمار کے مطابق صرف مارچ 2025 کے مہینے میں 15 کروڑ 80 لاکھ 36 ہزار روپے کے ٹکٹ ری فنڈ کیے گئے، جس سے ریلوے کے خزانے پر بھاری بوجھ پڑا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلوے کو جدید سہولیات، بروقت آمد و روانگی، اور محفوظ سفری نظام پر توجہ دینی ہو گی، ورنہ مسافروں کا اعتماد مزید مجروح ہو سکتا ہے۔

 
 
 

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کے خاندان کو نجی کمپنی نے 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سندھ کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی نئی گاڑیوں کے لیے 52 کڑور 66 لاکھ روپے جاری
  • بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ