بلدیاتی انتخابات کرانے میں مسلسل تاخیر،الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر پر نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری بلدیات کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے کئی اقدامات کیے، باربار پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اجلاس کیے اور یاد دہانی کرائی گئی لیکن تاحال معلوم نہیں ہے پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے کیا اقدامات کیے؟
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی قانون 4 مرتبہ تبدیل ہوا الیکشن کمیشن نے 3 مرتبہ حلقہ بندیاں کرائیں، پنجاب حکومت کی درخواست پرپنجاب لوکل گورنمنٹ قانون کومکمل کرنےکے لیے 4 ہفتے کا وقت دیا گیا، الیکشن کمیشن کو یونین کونسل کی حلقہ بندیاں بھی روکنا پڑیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق پنجاب حکومت کوکہا تھا ایک ماہ میں قانون سازی مکمل کرے مزید توسیع نہیں دی جائے گی، پنجاب حکومت نے پنجاب بلدیاتی حکومت قانون الیکشن کمیشن سے 26 دسمبر کو شیئرکیا، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو 23 جنوری کو اپنا فیڈ بیک بھجوا دیا لیکن ابھی تک پنجاب حکومت نے بلدیاتی حکومت قانون سازی کے لیےکوئی اقدامات نہیں کیے اور نہ ہی پنجاب حکومت نے الیکشن کرانے کے لیے کوئی اقدامات کیے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر کردیا اور 26 فروری صبح 10 بجے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے پنجاب پنجاب میں بلدیاتی بلدیاتی انتخابات پنجاب حکومت کو پنجاب حکومت نے کے لیے
پڑھیں:
بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری کو کرانے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-01-13
ڈھاکا (مانیٹر نگ ڈیسک) بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری 2026ء کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بنگلادیشی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں انتخابات 12 فروری کو منعقد ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے ٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ انتخابات کے دن ہی اہم جمہوری اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔ انتخابات میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی جماعت بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کو الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بنگلادیش میں طلبہ کے ساتھ پرتشدد مظاہروں کے بعد سابق وزیر اعظم حسینہ واجد بنگلادیش چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں، جس کے بعد بنگلادیش میں اگست سے محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم ہے۔