جنوبی کوریا کی اداکارہ کی پُراسرار موت کی وجہ سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
جنوبی کوریا کی 24 سالہ اداکارہ کم سائی رون کی لاش ان کے کمرے سے ملی تھی، اس پُراسرار موت پر پوری شوبز انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی اداکارہ کی لاش ملنے کے تعد پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
جس کے دوران ساتھی اداکاراؤں سمیت قریبی دوست، جائیداد کے معاملات دیکھنے والے منیجرز سمیت اہم شخصیات سے پوچگ گچھ کی گئی تھی۔
اداکارہ ایک کیفے بھی کھولنے کا منصوبہ بنا رہی تھیں جس کے باعث ان کی موت میں مافیا کے ملوث ہونے کا جائزہ بھی لیا گیا۔
نوجوان اداکارہ کم سائی رون کے برے دن کا آغاز 2022 سے ہوا جب انھوں نے نشے کئ حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے ایک کار کو ٹکر مار دی تھی۔
اس حادثے کے بعد سے شوبز کے دروازے ان پر بند ہونا شروع ہوگئے تھے اور وہ مالی طور پر کمزور ہوتی جا رہی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں پتا چلتا ہے کہ اداکارہ کی موت میں کوئی بیرونی عنصر ملوث نہیں۔
پولیس نے تصدیق کی تفتیش مکمل ہونے پر تصدیق کی جا سکتی ہے کہ اداکارہ نے ڈپریشن میں مبتلا ہوکر اپنی زندگی کا خود خاتمہ کیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
معروف ٹک ٹاک اسٹار سمیعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا۔
’رشتہ پکا رشتہ پکا‘ ویڈیوز سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب نے وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیوز پر اپنا ردعمل دے دیا۔ سمعیہ کے مطابق مذکورہ ویڈیوز جعلی ہیں اور ان کا ان ویڈیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سمعیہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے پرائیویسی، کردار کشی، اور آن لائن شخصیات کی سیکیورٹی سے متعلق بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ یہ نازیبا ویڈیو اصلی ہے تاہم ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ ان کے سابقہ بوائے فرینڈ نے یہ ویڈیوز ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر پھیلائی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’میرا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں، میری شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ سب سازش کی جا رہی ہے۔‘