جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی صورت میں خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان کے شہری علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی صورت میں خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کارروائی کی کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن، 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 اپریل 2025ء ) خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن کئے، آپریشن میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارے گئے۔(جاری ہے)
اسی طرح سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران ایک خوارج کا سرغنہ ذبیح اللہ عرف ذاکر ان کو ہلاک کردیا گیا۔
ذبیح اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوانتہائی مطلوب تھا۔ ہلاک سرغنہ دہشتگردی کی کاروائیوں اور بے گناہوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔