وزیراعظم شہباز شریف نے رجب طیب اردوان انٹر چینج ایف 8 کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج ایف 8 کا افتتاح کردیا۔
تقریب سے خطاب میں شہباز شرف نے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر یہاں ایک شاندار عوامی منصوبے کا افتتاح کیا جارہا ہے، عوامی منصوبے سے بڑی سہولت ملے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم نے 84 دن میں یہ منصوبہ مکمل کیا ہے، منصوبہ مختص کی گئی رقم سے کم لاگت میں مکمل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کل ترکیہ روانہ ہوں گے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کے دورے میں مزید ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔