ٹینکر حادثات پر سیاسی بیان بازی نہ کی جائے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹینکر حادثات پر سیاسی بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔
شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار، اے این پی کے شاہی سید اور ٹرانسپورٹر رہنمالیاقت محسودکے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ آج تمام جماعتوں کے اجلاس میں مختلف مسائل بالخصوص ٹریفک حادثات پر گفتگو ہوئی، اجلاس میں ٹرانسپورٹروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکزی رہنما اور سینئر سیاستدان فاروق ستار کو وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کے دوران ٹوک دیا ۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ گزشتہ روز حادثے کے ذمے دار واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 15 افراد بھی زیر حراست ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ پہلی میٹنگ نہیں تھی پہلے بھی ہوتی رہی ہیں، ان واقعات پر ہم سب کو سیاسی بیان بازی نہیں کرنی چاہیے، چاہتے ہیں کہ کراچی کا امن برقرار رہے۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اجلاس کی صدارت کی۔ سید مراد علی شاہ نے کل جیل روڈ فلائی اوور کے قریب ہونے والے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں، تاجروں، ٹرانسورٹرز کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ہر انسان کی جان بہت اہم ہے، حادثات نہیں ہونے چاہئیں، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، اے این پی نے بھی کہا کہ یہ حادثات لسانی معاملہ نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حادثات میں ملوث ڈرائیورز کو پولیس گرفتار کرتی ہے، یا تو یہ واقعات ابھی زیادہ ہورہے ہیں یا اس وقت ان کو زیادہ کوریج دی جارہی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حادثات ہوتے رہے ہیں مگر کچھ دن سے ان حادثات کی خاص کوریج کی جارہی ہے، ہم چاہتے ہیں شہر کا امن و امان برقرار رہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت یا ٹرانسپورٹرز کے بیان سے کوئی تیسری قوت فائدہ نہ اٹھالے، ہم سب ساتھ ہیں مسئلہ کو مسئلہ کے طور پر دیکھا جائے گا، الگ رنگ نہیں دیا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے بھی کہا ہے بیانات جاری کرتے وقت احتیاط کریں، حادثات پر قابو پانا حکومت کے لیے چیلنج ہے، سب سے زیادہ ہیوی ٹریفک کراچی میں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کی شرح دیگر شہروں سے کم ہے، ہماری کوشش ہے ایک بھی حادثہ نہ ہو، ہیوی ٹریفک کو بند نہیں کرسکتے ورنہ ملک بھر میں درآمدات و برآمدات متاثر ہوں گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اب کوئی شرانگیزی کرے گا تو گرفتار ہوگا، عوام بھی شر پسندوں کی باتوں میں نہ آئیں۔ جو لوگ حادثات میں ملوث ہیں ان میں سے کئی جیلوں میں ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کل پارکنگ ختم کرنے کا پہلا دن تھا جو پارکنگ قائم رکھے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، اب کوئی پرتشدد کارروائی نہیں ہوگی جو کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں غیر ملکی ٹیم موجود تھی، بہت عرصے بعد کراچی میں میچ ہونے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا کہ حادثات پر کراچی میں
پڑھیں:
سندھ کا پانی چھینیں گے نہ چوری کریں گے، رانا ثناء
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی نہ چھینیں گے نہ چوری کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں رانا ثناء نے کہا کہ نہروں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر کے آگے بڑھیں گے۔ اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نہروں کا معاملہ سنجیدہ ہے، چاہتے ہیں وزیراعظم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم 6 کینالز منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں، وزیراعظم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں گے تو لوگوں میں خدشات ختم ہوں گے، خدشات ختم ہوں گے تو لوگ پرامن ہوجائیں گے اور احتجاج ختم ہوجائے گا۔
رانا ثناء نے کہا کہ سندھ میں نام نہاد قوم پرستوں کو لوگوں نے کبھی مینڈیٹ نہیں دیا، ابھی ہم منصوبہ سے متعلق کوئی اعلان کریں تو اس کا تاثر غلط جائے گا، تاثر جائے گا کہ ہم کوئی چوری کر رہے تھے اس لیے اب منصوبے سے واپس ہوئے، ہمارا کبھی ایسا پروگرام نہیں ہوسکتا کہ سندھ کو بنجر کیا جائے۔
جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں ان کی نیت پر شک نہیں ہم ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل کی میٹنگ بلانے کیلئے کئی خطوط لکھے، نئے پانی کا کوئی سورس نہیں تو نئے کینالز کے لیے اسی پانی کو استعمال کیا جائے گا، یہ بتائیں کہ ان کینالوں کے لیے پنجاب کی کس جگہ سے پانی لیا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں جتنا پانی دیا جانا چاہیے وہ پہلے ہی کم مل رہا ہے، سندھ کو حصے کا پانی نہیں دیا جارہا تو مانیں کہ پانی کی قلت ہے، پنجاب میں پھر زیر زمین پانی میٹھا ہے سندھ میں زیر زمین پانی کڑوا ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ جس کے بارے میں الزام دیا جا رہا ہے کہ صدر نے منظوری دے دی ،وہ مشاورتی میٹنگ تھی، وزیراعظم جیسے ہی ترکیہ سے آتے ہیں تو کینالز منصوبے سے متعلق پیشرفت ہوگی۔