سی پیک خطےکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ ہے۔
اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، بہت عرصے پہلے گوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا تھا، اب دنیا میں کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔
کانفرنس میں سفارت کاروں، ماہرین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے کیا۔ اختتامی اجلاس ایوان صدر میں منعقد ہوا جہاں صدر پاکستان نے شرکاء کی بڑی کمیونٹی سے خطاب کیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لیے 14 میل دور تاجکستان سے واخان کوریڈور کے ذریعے پانی لارہے ہیں،عرب امارات نے اس پراجیکٹ پر سرمایہ کاری کی ہے، چین کو بھی اس پراجیکٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، امید ہے چین اس پر غور کرے گا۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کے محل وقوع کی وجہ سے اسٹریٹیجک اہمیت ہے، آج دنیا میں تجارتی جنگ جاری ہے، تجارت ہی کسی ملک کو گروتھ بڑھاتی ہے۔
اجلاس کے دوران ماہرین نے زور دیا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اسے علاقائی معاشی خوشحالی کا ممکنہ ذریعہ بناتی ہے۔
شرکا نے سی پیک کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور خطے میں معاشی ترقی اور استحکام لائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر پورٹ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان عالمی تجارت میں اپنا کردار مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک لوکیشن مشرق اور مغرب کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے بہترین ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بے شمار نئے مواقع جنم لے رہے۔
مزیدپڑھیں:اب میٹرک امتحانات کیلئے منفرد رول نمبر سلپس ملیں گی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سی پیک
پڑھیں:
وزیر مملکت کھیئل داس کی گاڑی پر حملہ؛ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست
کراچی:وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر حملہ کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ کے گھر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا۔
ترجمان ایس ٹی پی کے مطابق سید جلال شاہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے ایس ٹی پی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ، حیدر شورو، حکیم بروہی اور جاوید جا نوری و دیگر پر وزیر مملکت کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرین نے پتھراؤ کیا تھا۔
متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے کیلیے پہنچا۔
مشتعل مظاہرین گاڑی کو دیکھ کر مشتعل ہوئے اور انہوں نے گاڑی پر انڈے ٹماٹر برسائے جبکہ شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قافلہ وہاں سے گزر گیا۔