سگریٹ سیکٹر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکس چوری پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف بی آر نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سگریٹ سیکٹر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اڑھائی ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری پکڑی لی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر اسمگنگ اور ڈیوٹی و ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا، ایف بی آر کے سینئر افسر نے منگل کو’’ ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ خفیہ اداروں کی رپورٹ پر شواہد کی روشنی میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی ہدایت پر چیف کمشنر آرٹی او بہاولپور صاحبزادہ عبدالمتین نے کمشنر آر ٹی او ممتاز احمد ،ڈپٹی کمشنر عمران یوسف اور آڈٹ افسر محمد کامران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے چشتیاں روڈ بہاولنگر پر واقع نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنا کر ملک کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے والی سوکل ٹوبیکو کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نامی سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ مارکر10 ارب روپے سے زائد مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ قبضے میں لے کر ضبط کرلیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سگریٹ فیکٹری خیبرپختونخوا کi ایک بڑی بااثر شخصیت کی بتائی جاتی ہے مگر ایف بی آر نے کسی قسم کا اثر و رسوخ اور دباؤ خاطر میں لائے بغیر کارروائی کرتے ہوئے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہچانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر10 ارب روپے سے زائد مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ ضبط کرلیے اور فیکٹری سیل کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے اڑھائی ارب روپے سے زائد کی ڈیوٹی ٹیکس چوری کا کیس پکڑنے پر ایف بی آر کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار ٹم نے سول ٹوبیکو کمپنی کے ملتانی چوک عارف والا روڈ بہاولنگ پر واقع گودام نمبر ایک سے6668 کلوگرام وزن پر مشتمل ساڑھے17 کلو گرام پیکجزکے 381 فلٹر راڈ قبضے میں لیے جن پر80 ہزار روپے فی کلوگرام کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے۔
اس لحاظ س صرف فلٹر راڈز کی مد میں53 کروڑ 34 لاکھ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری کی جارہی تھی جبکہ ہارون آباد روڈ ٹبہ بودلہ بہاولنگر پر واقع دوسرے گودام پر چھاپہ ماکر12530 کلو گرام وزنی ساڑھے 17کلو گرام پیکجز کے 716 فلٹر راڈ قبضے میں لیے گئے ہیں اور ان پر ایک ارب 24 لاکھ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری کی جارہی تھی۔
اسی طرح ملتا چوک عارف والا روڈ بہاول نگر پر واقع گودام نمبر ایک سے اٹھارہ ہزار 995 کلوگرام وزن پر مشتمل 400 سے 600 کلو گرام فی پیکیجزکے 40 کارٹن قبضے میں لیے گئے جن پر44ہزار روپے فی کلوگرام کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے۔
اس لحاظ سے اس مد میں83کروڑ 57 لاکھ80ہزار روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری کی جارہی تھی جبکہ ہارون آباد روڈ ٹبہ بودلہ بہاولنگر پر واقع دوسرے گودام پر چھاپہ مار کر 4 ہزار456 کلوگرام وزن پر مشتمل 557 کلو گرام فی پیکیجزکے 8 کارٹن قبضے میں لیے گئے ہیں جن پر19کروڑ 60 لاکھ64 ہزار روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری کی جارہی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سگریٹ فیکٹری سے پکڑے جانے والے 10 ارب روپے سے زائد مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ اور سگریٹ سازی میں استعمال ہونے والے سامان پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں دو ارب 56 کروڑ روپے کی چوری کی جارہی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سگریٹ فیکٹری سے قبضے میں لیا گیا سامان ضبط کرلیا گیا ہے اور مزید کارروائی کی جارہی ہے، دوران تحقیقات مزید اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ذرائع کا کہنا ہے کہ ارب روپے سے زائد قبضے میں لیے ایف بی آر کلو گرام پر چھاپہ پر واقع
پڑھیں:
ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر لیویز فورس کے 15 اہلکار برطرف
بلوچستان لیویز فورس کے 15 اہلکاروں کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری، فرائض میں غفلت، بد نظمی اور اعلیٰ حکام کے احکامات نہ ماننے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ لیویز فورس کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالغفار مگسی کے دستخط سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے کے تحت کیا گیا۔ برخاست کیے گئے اہلکار سی پیک ونگ اور ایس ایس ای پی یو ونگ سے تعلق رکھتے تھے اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سبی، سوراب، خضدار، تربت اور پنجگور میں تعینات تھے۔ انہیں پاکستان ریلوے کی جانب سے شال سے جعفرآباد تک سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا، تاہم وہ بغیر اطلاع یا اجازت کے اپنی ذمہ داریوں سے غیر حاضر رہے۔ محکمہ لیویز کے مطابق اہلکاروں کی غیر حاضری نے ادارے میں بد نظمی، انتظامی مسائل اور نافرمانی کو فروغ دیا، جس سے فورس کی مجموعی کارکردگی متاثر ہوئی۔ برطرف کیے گئے اہلکاروں میں خالق داد، ظہیر احمد، گل محمد ،یاسر احمد،ظہیر احمد، زاہد احمد، عابد حسین، عبدالحفیظ،صغیر احمد، صادق سفر، سعید احمد، جلال مراد،تنویر احمد، محمد حسین، ساجد علی شامل ہیں۔ حکم نامے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اہلکاروں کی تنخواہیں فوری طور پر بند کی جائیں اور انہیں کسی بھی سرکاری سروس میں دوبارہ شامل نہ کیا جائے۔