شوبز ستارے سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے اہم واقعات سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جن میں سے کچھ پر صارفین کڑی تنقید بھی کرتے ہیں۔

مریم نفیس بھی انھی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو مداحوں کو اپنی زندگی میں رونما ہونے والے واقعات سے آگاہی دیتی رہتی ہیں۔

وہ چاہے کوئی فوٹو شوٹ ہو، یا شوہر کے ہمراہ سیر و سیاحت کے دورے، کسی ڈرامے کا آن ایئر آنا ہو یا کسی شو میں شرکت کرنی ہو۔ 

اسی طرح اداکارہ نے اپنی ازدواجی زندگی اور حاملہ ہونے پر بھی تصاویر شیئر کی تھیں جن پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.

nafees)

مریم نفیس اور امان احمد جلد ہی بچے کے والدین بننے والے ہیں جس پر اداکارہ نے ایک فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر پر کمنٹس کی بھرمار ہوگئی اور ایک صارف نے پوچھا کہ اس قسم کی ڈریسنگ کرنے پر آپ کے شوہر آپ کو کچھ نہیں کہتے؟  

جس پر اداکارہ نے نفی میں جواب دیتے ہوئے صرف ایک لفظ کہا کہ ’’ نہیں‘‘۔

یاد رہے کہ مریم نفیس نے امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی۔ ان کے شوہر کی پہلی شادی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی سے ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اداکارہ نے مریم نفیس

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ماڈل و اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں .

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر بنا دیا گیا ۔ عفت عمر کو الحمرا کلچرل کمپلیکس میں باقاعدہ دفتر بھی بنا کر دے دیا گیا ۔

عفت عمر ان دنوں اپنے تمام کام الحمرا کلچرل کمپلیکس میں بنے دفتر سے انجام دے رہیں ۔ عفت عمر کو پنجاب بھر میں کلچر کی بحالی کا کام سونپا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیوں نہیں ہورہی، پی ٹی اے نے اندر کی بات بتادی

متعلقہ مضامین

  • ’تم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے‘، معین اختر کی 14ویں برسی
  • Rich Dad -- Poor Dad
  • پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں
  • ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ
  • ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
  • ڈیتھ بیڈ
  • تسخیر کائنات اور سائنسی ترقی کا لازم فریضہ
  • جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے انکی عقل چلی گئی ہے: اعظم سواتی