چھوٹے بھائی سے اختلافات ختم کرنے جارہا ہوں، مولانا کو اعتماد میں لے لیا، پرویز خٹک
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانافضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے، پرویز خٹک - فوٹو: فائل
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چھوٹے بھائی لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے جارہا ہوں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مشیر بنایا جارہا ہے یا نہیں مجھے علم نہیں۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیاقت خٹک جے یو آئی پلیٹ فارم سے سیاست کر رہے ہیں، اس لیے مولانا کو اعتماد میں لیا۔
انکا کہنا تھا کہ 22 فروری کے جلسے میں مستقبل کی سیاست کا اعلان کریں گے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، آئندہ صوبے کی سطح پر سیاسی فیصلے مشاورت سے کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سے اختلافات ختم کرنے کو اعتماد میں پرویز خٹک نے کہا
پڑھیں:
وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے، راجہ پرویز اشرف
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے۔
راجہ پرویز اشرف نے پارٹی رہنما عثمان ملک کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں،عوامی مسائل پر ہم ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تمام صوبوں اور اداروں کو منصوبوں کیلئے آن بورڈ ہونا چاہیے۔