نارووال: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے منتیں کی جا رہی ہیں کہ مجھے باہر نکالو، اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔
نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جس نواز شریف کو مارنے اور گرانے کی کوشش کی گئی آج مرکز میں اس کے بھائی اور پنجاب میں بیٹی کی حکومت ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام گواہی دے رہے ہیں کہ نواز شریف نے ملک کو مشکلات سے نکالا۔ اور ہم نے 5 سال کا انتظار نہیں کیا بلکہ ایک سال بعد ہی اپنی کارکردگی لے کر نارووال کی عوام کے سامنے کھڑی ہوں،کیا مریم نواز کی خدمت سے آپ لوگ خوش ہیں؟ آج کل صرف خط پر خط لکھے جا رہے ہیں کہ مجھے باہر نکالو۔ مخالفین کو کہتی ہوں دیکھ لو پنجاب میں نواز شریف کی بیٹی اور وفاق میں بھائی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو کہا جا رہا تھا ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے۔ یہ لوگ حالات خراب کر کے گئے تھے۔ اور اب اڈیالہ جیل سے منتیں کی جا رہی ہیں کہ مجھے نکالو۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں رشوت کے بغیر پنجاب میں کوئی کام نہیں ہوتا تھا۔ لیکن آج ن لیگ کی حکومت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ تحریک انصاف کے دور میں 38 فیصد پر پہنچنے والی مہنگائی آج 6 فیصد ہوگئی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے گئے لیکن ہم دن رات پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔
ا ن کاکہناہے کہ کہاں ہے ڈیفالٹ کرنے والا ملک اور کہاں ہے مہنگائی؟ اپنا گھر اسکیم میں عوام کو گھر بنانے کے لیے 15 لاکھ روپے تک قرض دیا جا رہا ہے۔
   
انہوں نے کہا کہ کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکال دیا ہے، اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، ہم دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے۔
  وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بتایا جائے کہاں ہے وہ پاکستان جس کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی تھیں، آج پاکستان کی معیشت ٹیک آف کررہی ہے، عوام گواہی دے رہے ہیں کہ نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکال دیا ، عمران خان کے دور حکومت میں سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی، جبکہ دہشتگردی ملک میں دوبارہ آگئی تھی، لیکن آج سب کچھ اس کے برعکس ہے اور مہنگائی 38 سے 5 فیصد پر آگئی ہے۔
 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل نواز شریف نے کہا کہ رہی ہیں کہ مجھے رہے ہیں ہیں کہ کے دور

پڑھیں:

نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا

گذشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کے بل کی عدم منظوری پر وزیر اعلی مریم نواز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ مریم نواز نے ارکان اسمبلی مطلوبہ تعداد پورے نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا، ان کی جانب سے بل کی منظوری کے لئے ممبران کو آج ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبران اسمبلی کو آج کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے احکامات پہنچا دیے گئے۔

نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد منظور نہیں ہو سکا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز