بانی نے 26 ویں ترمیم پر پارٹی پالیسی کیخلاف ورزی کرنیوالوں کو نکالنے کا حکم دیا، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی نے 26 ویں آئینی ترمیم پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دیاہے ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نکالنے کا طریقہ کار موجود ہے، 26 ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے والوں کے جواب آچکے، ان لوگوں کو نکالنےکا بانی کا پیغام ملا،لیکن ہم پہلے بانی سےملنا چاہتےہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی لڑائی بنیادی انسانی طرزعمل کا معاملہ ہے، یہ تو ہتک عزت کا بھی معاملہ ہے، ایف آئی آر بھی کٹنی چاہیے، اگر شعیب شاہین کہتے ہیں کہ صلح نہیں ہوئی تو معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پارٹی پالیسی
پڑھیں:
دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کیخلاف وکلاء کا دھرنا جاری
دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کےمنصوبے کےخلاف وکلاء کا خیرپور میں ببرلو بائی پاس پر دو روز سے دھرنا جاری ہے۔ کشمور میں سندھ پنجاب سرحد دیرہ موڑ پر بھی وکلا نے گذشتہ روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔ دیگر کئی شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔
وکلاء کا خیرپور ببرلو بائی پاس پر دو روز سے جاری دھرنے میں سندھ بھر کے وکلا، مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور قوم پرست جماعتیں بھی شریک ہیں، شرکاء نےمتبادل راستوں کو بھی سیل کردیا ہے، جس سےببرلو بائی پاس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔
کشمور میں سندھ پنجاب سرحد دیرہ موڑ پر گذشتہ روز سے وکلاء برادری، قوم پرست جماعتوں کا دھرنا جاری ہے، جس سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان جانے والا ٹریفک معطل ہے۔ مظاہرین نے راجن پور سےآنے اور جانے والی سڑک بھی بلاک کر دی۔
حیدرآباد میں سندھ بچاؤ کونسل کی جانب سے قاسم آباد بائی پاس پر دھرنا دیا گیا۔ شرکاء سے خطاب میں زین شاہ کا کہنا تھا کہ نفرتیں بڑھیں تو صدیوں تک رہیں گی، کینالز کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
ایاز لطیف پلیجو نےکہا کہ سندھ کی معیشت میں سندھو دریا ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے، ارسا ایکٹ میں کی گئی ترمیم واپس لی جائے اور کینالز کے منصوبے کو رد کیا جائے۔
حیدرآباد میں عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کی قیادت میں حیدر چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔
بدین، گھوٹکی اور کندھ کوٹ میں بھی دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں خواجہ سراؤں نے بھی احتجاج کیا۔