چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کی تیاریاں مکمل، محسن نقوی کی انتظامات کو خوب تر بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے آغاز پر تمام تر انتظامات کو خوب تر بنانے کی ہدایت کردی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی اسٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا
اس موقع پر محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہے، تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ اسٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے، 29 برس بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لیے باعث افتخار ہے۔
محسن نقوی نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد یقینی بنا کر پاکستان کی عزت بڑھائیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز کل کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف زرداری ہوں گے۔
تقریب میں پاکستان ایئر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرےگی۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے ایئرلائنز کو نوٹم کے ذریعے ہدایات جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان نے تمام خواہشمند بھارتی صحافیوں کی ویزا درخواستیں منظور کرلی
کراچی ایئرپورٹ آنے والی کمرشل پروازوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر اضافی فیول رکھنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتظامات مکمل بین الاقوامی معیار پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتظامات مکمل بین الاقوامی معیار پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی محسن نقوی
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے