کراچی: حادثات و جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے حوالے سے وزیر اعلی کی ہدایات پر اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی میں حادثات و جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایات پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔
حکومت سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی سی پی او جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ بھی شریک ہوئے۔
ترجمان کے مطابق پوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی، اے این پی رہنما شاہی سید اور جماعت اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق بھی اجلاس میں شریک ہوئے، ان کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے لیاقت محسود، سردار عبدالحمید، غلام محمد آفریدی، الحاج یوسف خان اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران کراچی میں ہونے والے حادثات، ہیوی ٹرانسپورٹ کے اوقات کار اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے دوران کراچی شہر میں حالیہ حادثات، اور اس کے بعد جلاؤ گھیراؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
— فائل فوٹوکراچی میں 3 مختلف موٹر سائیکلوں کو پیش آئے حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں موٹر سائیکل سے گر کر 1 شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
گزشتہ روز شاہراہِ فیصل پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر بیٹھے میاں بیوی پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئے تھے۔
حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا۔
دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
ادھر گلشنِ اقبال بلاک 6 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت کریم اللّٰہ کے نام سے ہوئی۔