UrduPoint:
2025-04-22@14:30:27 GMT

بھارت اور قطر کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

بھارت اور قطر کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر کے درمیان منگل اٹھارہ فروری کو ہونے والی بات چیت کے دوران کئی دوطرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی پیر کی رات کو بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے۔

وزیر اعظم مودی نے پروٹوکول کی درکنار کرتے ہوئے ہوائی اڈے پر جاکر قطر کے امیر شیخ تمیم بن احمد الثانی کا خیرمقدم کیا تھا۔

بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو شاہ رخ خان نےقطر سے رہائی دلائی؟

قطر کے امیر شیخ تمیم بن احمد الثانی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں منگل کے روز نئی دہلی میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے اور دونوں میں کئی اہم دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

قطر کے امیر دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کی رات کو نئی دہلی پہنچے تھے، جس کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا دورہ "ہماری بڑھتی ہوئی کثیر جہتی شراکت داری کو مزید رفتار فراہم کرے گا۔

"

قطر: جاسوسی کے الزام میں قید بھارتی بحریہ کے سابق اہلکار رہا

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا، "دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، اختراعات، ٹیکنالوجی، خوراک کی حفاظت، ثقافت اور عوام کے درمیان تعلقات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، بھارت-قطر تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔"

بھارت: قطر میں سزائے موت منسوخ لیکن اہل خانہ پھر بھی ناراض

بھارت اور قطر کے درمیان آمدن پر ٹیکس کے حوالے سے دوہرے ٹیکس سے بچنے اور مالی چوری کی روک تھام کے لیے ایک نظرثانی شدہ معاہدے کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔

اس کا اعلان حیدرآباد ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا اور قطر کے وزیر اعظم اور بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اس معاہدے کا تبادلہ کیا۔

مودی نے شیخ تمیم کا استقبال کیا

گزشتہ شب جب قطر کے امیر نئی دہلی پہنچے تو بھارتی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ان کی حکومت کے کئی سینیئر وزراء نے ان کا استقبال کیا تھا۔

قطر نے بھارتی بحریہ کے سابق آٹھ اہلکاروں کی سزائے موت میں کمی کر دی

مودی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں لکھا، "میں اپنے بھائی قطر کے امیر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر گیا تھا۔

ان کے بھارت میں نتیجہ خیز قیام کی خواہش ہے۔"

قطری امیر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں وزراء، اعلیٰ حکام اور تجارتی وفد بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل ‍قطر کے امیر نے مارچ 2015 میں بھارت کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

'جاسوسوں' کو سزائے موت پر بھارت اور قطر کے تعلقات کشیدہ

بھارتی حکام کے مطابق قطر کے امیر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کثیر جہتی شراکت داری کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قطر کے امیر شیخ تمیم بن اور قطر کے کے درمیان نئی دہلی

پڑھیں:

نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے مابین بات چیت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) نائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خوشگوار اور تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل اور تشویش کے بارے میں واضح ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کا دورہ سعودی عرب: تیل، تجارت اور اسٹریٹیجک شراکت داری کی نئی راہیں
  • دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے
  • تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے.بھارتی وزیراعظم اورامریکی نائب کی ملاقات
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
  • مودی سرکار اور مقبوضہ کشمیر کے حالات
  • میر واعظ کا شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار خراج عقیدت
  • وزیراعظم مودی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، حج کوٹہ اور 6 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع
  • نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے مابین بات چیت
  • وقف ترمیمی بل پر بھارت بھر میں غم و غصہ
  • وقف ترمیمی بل پر بھارت بھر میں غم و غصہ، حیدرآباد میں بتی گُل احتجاج کا اعلان