Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:12:51 GMT

پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

 پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی کی پرواز پی کے 203 کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا ،کپتان کا ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ایئربس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرایا طیارے کو کپتان نے بحفاظت لینڈ کرادیا گیا ،طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، پی آئی اے انجینئرنگ کی ٹیم کراچی سے پی کے 304 کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ روانہ کی جائے گی ۔انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورو اسکوپک انسپکشن کرے گی،انسپکشن سے طیارے کےانجن کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز

’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز ہوگیا جب کہ ہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر 11 بج کر 50 پر روانہ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر جناب خضر فرہاد وف اور وزارت ہوابازی کے اعلی حکام نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل لوگوں کا خیال تھا کہ پی ائی اے مشکل سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گی، مگر وزیر اعظم کی زیر قیادت جامع اصلاحاتی پروگرام کے بعد آج پی ائی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ائی اے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا اور باکو اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس پرواز سے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات بہت مستحکم ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
  • شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت
  • باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لئے پہلی پرواز روانہ
  • پی آئی اے کی باکو کیلئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ
  • ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • علاقے میں پائی جانے والی خاموشی کو ہرگز امن کا نام نہیں دیا جا سکتا
  • سرینگر، علاقے میں پائی جانے والی خاموشی کو ہرگز امن کا نام نہیں دیا جا سکتا
  • پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج روانہ ہو گی