سینٹ میں ہنگامہ، ڈپٹی چیئرمین نے اپوزیشن کے تین ارکان کی رکنیت معطل کر دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد:سینٹ کا اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ایک مرتبہ پھر متاثر ہو گیا۔ اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی ڈائس کا گھیراؤ کیا، جس پر ڈپٹی چیئرمین نے اپوزیشن کے ارکان عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت رواں سیشن کے لیے معطل کر دی اور انہیں ایوان سے باہر نکالنے کے احکامات جاری کیے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کو قانون کے مطابق چلایا جائے گا اور غیر سنجیدہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی اور اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھانے کی تجویز دی، لیکن اپوزیشن کے نعرے اور احتجاج جاری رہے۔
سینٹ میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب اپوزیشن نے "چیئرمین سینیٹ کو بازیاب کرو” کے نعرے بھی لگائے۔ اس کے بعد ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس کو جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: ڈپٹی چیئرمین
پڑھیں:
امتحانی بدانتظامی پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ معطل
جنید ریاض: گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کے سنٹر سپرنٹنڈنٹ عبدالحفیظ صابر کو امتحانی بدانتظامی اور قواعد کی سنگین خلاف ورزی پر معطل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ صابر کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے معاملے کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے معطلی کی منظوری دی۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، سخت نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ شفاف امتحانی نظام یقینی بنایا جا سکے۔
بابراعظم کی اداکارہ زباب رانا کو گھورنے کی ویڈیو منظرعام پر