ٹیم کے 15 کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں، ہم اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کر رہے ہیں: محمد رضوان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیم کے 15 کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہیے، ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم چیمپئنز ٹرافی کو انجوائے کرے، جو کمزوریاں تھیں ان پرکام کیا ہے، خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی مشترکہ کوشش سے میچ میں کامیاب ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کمی ہے وہ بھی دور ہو جائے گی، ہماری محنت زیادہ ہوگی تو اللہ ضرور کامیاب کرے گا۔
محمد رضوان نے مزید کہا کہ ہم سینئر پلیئر ہیں ہماری ذمے داری زیادہ بنتی ہے ،کوشش یہی کریں گے کل کے میچ میں کمزوریاں نہ ہوں، ہم اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ حارث رؤف مکمل فٹ ہے انشاللہ کل کا میچ کھیلے گا، نیوزی لینڈ کیخلاف بابراعظم ہی اوپنگ کریں گے، کھلاڑی کے سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنا خوشی کی بات ہے، 29 سال بعد پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے،امید ہے آئی سی سی ہمیں مزید ایونٹ کی میزبانی بھی دے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کے
پڑھیں:
کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
کراچی:پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کے دوران کرش اسٹون کی آڑ میں اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق بلوچستان سے 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کے 240 بیگ کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
اسمگل شدہ چھالیہ ڈمپر نمبر TLK144 میں کرش اسٹون کے نیچے چھپائی گئی تھی، موصول خفیہ اطلاع پر ہمدرد چیک پوسٹ پر مشکوک ڈمپر کو روک کر تلاشی لی گئی۔
برآمد ہونے والی چھالیہ کی مالیت 48لاکھ روپے ہے۔
کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے چھالیہ سمیت کروڑ مالیت کا ڈمپر بھی ضبط کر لیا ہے۔