پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے علمائے کرام نے آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کے قرآن و حدیث کے بارے میں علم و فہم کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ تعریفی بیانات آرمی چیف کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کے بعد سامنے آئے، جس میں جنرل عاصم منیر نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل اور جامع گفتگو کی۔

علمائے کرام نے کہا کہ آرمی چیف کے دلائل نے انہیں اطمینان بخشا اور وہ اس موقف کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

 جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولوی احمد شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان سے انہیں بہت سکون ملا اور وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مفتی حکیم علی نے خوارج سے متعلق آرمی چیف کے قرآنی حوالے کی تائید کی اور اسے بالکل درست قرار دیا۔

اسی طرح مولانا شاہ نواز نے کہا کہ ہم تمام مذہبی فکر رکھنے والے افراد پاک فوج اور اپنے سپہ سالار کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جنرل عاصم منیر صرف حافظ قرآن ہی نہیں بلکہ ایک باصلاحیت انسان بھی ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: آرمی چیف

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری

--فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے میرٹ اور شفافیت کی بالادستی یقینی ہوگی۔

پشاور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی، اس پالیسی سے اساتذہ اپنی توجہ تعلیم کے اصل مقصد پر مرکوز رکھ سکیں گے۔

کراچی، مسلسل غیر حاضر 150 سے زائد اساتذہ برطرف

کراچی میں محکمہ تعلیم میں مسلسل غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی جاری ہے، 2022 سے 2024 تک غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے، 200 سے زیادہ سفارشیں موصول ہوئیں لیکن کسی کو بھی تسلیم نہیں کیا۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے دیگر محکموں کو بھی ٹرانسفر پالیسی متعارف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات ہیں، صحت و تعلیم کی بہتری ناگزیر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 35ویں نیشنل گیمزکی اختتامی تقریب ،فیلڈ مارشل نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی
  • خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کرفیوکا اعلان
  • 35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل نے فاتح پاک آرمی کو ٹرافی پیش کی
  • کنونشن سینٹر میں گونجتی للکار: پاک فوج کے خلاف زبان نہیں چلنے دیں گے، علما کا دو ٹوک اعلان
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی
  • گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعظم سے صوبے میں دانش اسکول بنانے کا مطالبہ
  • خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری
  • خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟
  • خیبر پختونخوا میں گونر راج نافذ کرنے  پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی
  •  فیض حمید کے ساتھ ملوث افراد کو بھی سزا ملے گی، گورنر خیبر پختونخوا