جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی: مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سالانہ تکنیکی کانفرنس اور آئل شو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں حکومتی پالیسیوں میں لبرلآئزیشن کی ضرورت ہے، جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں اس طرح تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔
مصدق ملک نے کہا کہ کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے، معاملات کو نجی شعبے کے حوالے کرنا ہوگا، پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی ہوئی، ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کررہے ہیں، ہمیں ملکی وسائل پر انحصار بڑھانا ہے، دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکلنا ہو گا۔
مصطفی قتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا
وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ہم اس وقت توانائی کے شعبے میں تین طرح کام کر رہے ہیں، حکومت توانائی تک تمام آبادی کی رسائی کیلئے کام کر رہی ہے، توانائی کی قیمتیں عوام تک پہنچانے اور توانائی کی پائیداری کے لیے بھی کام ہورہا ہے، حکومت مقامی پیداوار کو بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے، ایسی توانائی کا کیا کریں گے جسے عوام خرید نہ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک آدھ مشین لانے سے خوشحالی نہیں آئے گی، پائیدار ترقی کے لیے خود سائنس اور تحقیق کا کام کرنا ہوگا، یہ اعتماد پیدا کریں کہ ہم بھی ایک قوم ہیں، ترقی کرنا ہے تو اوئے توئے کے ماحول سے نکلنا پڑے گا، اگر گلیشئرز تیزی سے پگھلنا شروع ہو گئے تو ہمارا نہری نظام تباہ ہو جائے گا، جو بھی قدم اٹھانا ہے اسے ماحولیات کو سامنے رکھ کر اٹھانا ہے۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوگی فرگوشن چیمپئنزٹرافی سے باہر ہوگئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مصدق ملک رہے ہیں نے کہا
پڑھیں:
لاہور، جیولری مارکیٹ سے امانتاً رکھوایا گیا 20 کلو سے زائد سونا غائب
لاہور:(نیوزڈیسک)اچھرہ کے علاقے میں جیولری مارکیٹ میں تاجروں کی جانب سے بطور امانت رکھا ہوا 20 کلو سے زائد سونا مبینہ طور پر غائب کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اچھرہ کی جیولری مارکیٹ میں متعدد جیولرز نے شیخ وسیم اختر نامی تاجر کے پاس اپنا سونا امانتاً رکھوایا تھا لیکن شیخ وسیم کئی روز سے دکان پر نہیں آیا تو تاجروں نے تالے توڑ کر لاکر چیک کیا۔
پولیس نے بتایا کہ دکانداروں کا الزام عائد کیا کہ لاکر کھولا گیا تو 20 کلو سے زائد سونا غائب نکلا اور غائب شدہ سونے کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے ہے اور متاثرہ دکان دار نے بتایا کہ شیخ وسیم نامی تاجر 60 لاکھ کی کمیٹی بھی لے کر فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرین میں سے ایک دکان دار محمد احمد نے واقعے کی درخواست اچھرہ تھانے میں جمع کرا دی ہے، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔