Jang News:
2025-04-22@07:06:56 GMT

کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں: عمر ایوب

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں: عمر ایوب

عمر ایوب—فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں پولیس گردی عروج پر ہے، بشریٰ بی بی اور  بانیٔ پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقاتیں روک دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رول آف لاء نہیں ہے، ہم اپنے قید ساتھیوں کی رہائی کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں، پی ٹی آئی شفاف انتخابات چاہتی ہے۔

حکومت کسے بےوقوف بنا رہی ہے، کون سی معیشت چل رہی ہے؟، عمر ایوب

عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا جو شخص کہتاہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، وہ بازاروں میں ساتھ چلے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ لوگ پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں، 29 ارب ڈالرز ملک سے باہر چلے گئے، پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن جماعتوں کا گلہ کاٹا جاچکا ہے۔

عمر ایوب نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سویلین کیسز سویلین کورٹس میں ہونے چاہئیں، ہماری حکومت آئے گی تو 26 ویں آئینی ترمیم واپس کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عمر ایوب نے کہا کہ

پڑھیں:

علیمہ خان کو سیاست میں گھسیٹنا ناجائز ہے، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خان پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ ہیں نہ کہ سیاستدان لہٰذا انہیں سیاست میں گھسیٹنا ناجائز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی قائدین کیساتھ بشریٰ اور علیمہ کا رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے، شیر افضل مروت کا شکوہ

پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وہ شیر افضل مروت کی علیمہ خان کے حوالے سے گفتگو پر کچھ نہیں کہنا چاہتے لیکن علیمہ خان پر تنقید ناجائز ہے کیوں کہ وہ اور ان کی 2 اور بہنیں جیل میں عمران خان سے بحیثیت خاندان کے افراد ملنے آتی ہیں اس لیے ان کو سیاست میں گھیسٹنا ناجائز ہے۔

’عمران خان کسی ڈٰل یا ڈھیل پر تیار نہیں‘

ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے ملاقات کے دوران بھی عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ وہ نہ تو کوئی ڈیل چاہتے ہیں اور نہ ہی ڈیل۔

’پاکستان ہارڈ اسٹیٹ ہو ہی نہیں سکتا‘

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان ہارڈ اسٹیٹ ہے جبکہ ایسا ہے ہی نہیں۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس لیے ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہے کہ نہ ہی یہاں آئین اور نہ ہی قانون کی حکمرانی ہے یہاں پر بس جنگل کا قانون چل رہا ہے۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے اوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ وہ جب بھی عدالت کا فیصلہ پولیس کے آگے رکھتے ہیں تو پولیس حکام کہتے ہیں کہ وہ کوئی آرڈر نہیں مانتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈیل یا ڈھیل شیر افضل مروت علیمہ خان عمر ایوب عمران خان ہارڈ اسٹیٹ

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وزیر ریلوے
  • ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے، اعتزازاحسن 
  • ریاست کا حصہ ہیں، عقل کے اندھے آئین پڑھیں: عمر ایوب 
  • علیمہ خان کو سیاست میں گھسیٹنا ناجائز ہے، عمر ایوب
  • علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
  • حکمران عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں، حکومت کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں، عمر ایوب
  • آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا