کراچی: طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 1 شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
(جاری ہے)
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق جیولرز شاپ سے 35 ہزار امریکی ڈالرز اور 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزم باسط حسین کے خلاف حوالہ ہنڈی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نعمان صدیقی کے مطابق قبضے سے حوالہ ہنڈی کے شواہد اور موبائل فون سے ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے کی تھی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حوالہ ہنڈی ایف ا ئی
پڑھیں:
گلیسپی کا واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام غیر حقیقی ہے، پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے واجبات کی عدم ادائیگی کے الزامات کو غیر حقیقی قرار دیدیا۔
لاہور سے جاری بیان میں پی سی بی ترجمان نے کہا کہ جیسن گلیسپی کے واجبات کی عدم ادائیگی کے الزامات میں حقیقت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بغیر نوٹس دیے اپنا عہدہ چھوڑگئےتھے،معاہدے میں دونوں فریقین کے4 ماہ کےنوٹس کی شق موجود ہے۔
پی سی بی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ جیسن گلیسپی نے نوٹس نہیں دیا، واجبات اُن کی طرف نکلتے ہیں،جس کےلیے بورڈ نے اُن کے ایجنٹ سے رابطہ کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ ایجنٹ کو بھی بورڈ نےآگاہ کیا تھا کہ جیسن گلیسپی پہلے واجبات کلیئر کریں، پھر باقی حساب بھی کلیئر کرلیں گے۔
اس معاملے پر جیسن گلیسپی نے موقف اختیار کیا کہ تفصیلات میں جانے بغیرکہوں گا جو کام کیا اس کےمعاوضےکاانتظار ہے،یہ مایوس کن رہا ہے اُمید ہے معاملہ کو حل کیا جا سکتا ہے۔