امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی اور محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔
ترجمان ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، صوبائی کمیٹی تمام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی ماہانہ کارکردگی اور رپورٹس کا جائزہ لے گی۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی کمیٹی، ضلعی سطح پر موجود خامیوں کی نشاندھی کر کے چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں معاون ہوگی، کمیٹی نیشنل ایکشن پلان اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔
بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کے ٹی او آرز میں سمگلنگ، منشیات اور بجلی چوری کی روک تھام، غیر قانونی پٹرول پمپس اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور اشیاء کی ترسیل روکنا شامل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ٹی او آرز میں غیر قانونی آبادکاریوں کو روکنا، مدارس کی رجسٹریشن کرنا اور سیف سٹیز کا قیام شامل ہے، صوبائی کمیٹی تمام اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی استعداد میں اضافے کیلئے راہنمائی کریگی۔
بیان میں کہا گیا کہ صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی ممبران میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی شامل ہوں گے، کمیٹی ممبران میں جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ممبران میں ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب، ایف آئی اے، انٹی نارکوٹکس فورس، کسٹمز اور حساس اداروں کے افسران شامل ہوں گے، ایڈیشنل سیکرٹری (انٹرنل سکیورٹی) محکمہ داخلہ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے، صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد ہوگا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیشنل ایکشن پلان
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کا کابل ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق
پاکستان اور افغانستان نے کابل ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے دورہ کابل پر پرتپاک میزبانی پر افغان قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا، اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں اقدامات پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کرلی۔
یہ بھی پڑھیں کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاملات بہتری کی طرف گامزن ہیں؟
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز کابل کا ایک روزہ دورہ کیا تھا، اس دوران پاکستان اور افغان نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ دونوں ممالک اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اتفاق اسحاق ڈار افغانستان امیر خان متقی پاکستان ٹیلیفونک رابطہ دوطرفہ تعلقات کال ملاقات وزیر خارجہ وی نیوز