چین کی اینیمشن فلم”نیزہ 2″ کا عالمی باکس آفس 12 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
چین کی اینیمشن فلم”نیزہ 2″ کا عالمی باکس آفس 12 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی اینیمشن فلم”نیزہ 2″ کا عالمی باکس آفس 12.123 بلین یوآن سے تجاوز کر گیا اور عالمی سطح پر فلمی تاریخ کی باکس آفس فہرست میں یہ فلم ٹاپ نو میں شامل ہو گئی۔ ریلیز ہونے کے بعد سے ، فلم “نیزہ 2” نے متعدد “ریکارڈ” قائم کیے ہیں۔
چینی فلمی تاریخ کے باکس آفس میں اسے ٹاپ پر آنے میں صرف 8 دن اور 5 گھنٹے لگے ، یہ فلم عالمی سنگل فلم مارکیٹ کی باکس آفس چیمپئن بن گئی ، اور عالمی اینیمیٹڈ فلم باکس آفس فہرست میں “واحد نان ہالی ووڈ پروڈکشن” کے طور پر دوسرے نمبر پر رہی۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ “نیزہ 2” نے نہ صرف چین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے بلکہ بیرون ملک مقبولیت بھی حاصل کی ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے سینما ہالز میں “نیزہ 2” دیکھنے والے ناظرین کی موجودگی کی شرح 90 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔
“نیزہ 2” دنیا بھر میں مقبول کیوں ہے؟ اچھی کہانی بنیادی وجہ ہے.
اپنے وطن کے دفاع کے لئے مرکزی کردار کی حب الوطنی، دوستی اور بہادری نے مختلف ممالک کے ناظرین کو متاثر کیا ہے۔ امریکی میگزین” ویرائٹی” کا ماننا ہے کہ فلم میں “روایتی اساطیر اور جدید اقدار کا ملاپ” عالمی ناظرین کو راغب کرنے کا مرکز ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہواہے کہ انسان تہذیبوں کے درمیان خلیج کو عبور کر سکتا ہے اور مشترکہ اقدار کو متحد کر سکتا ہے۔
رواں سال چینی فلم انڈسٹری کے قیام کی 120 ویں سالگرہ اور عالمی فلم انڈسٹری کی 130 ویں سالگرہ ہے۔ توقع کی جا سکتی ہے کہ چین کی جانب سے مزید اچھی فلموں کی پروڈکشن سے ، دنیا کو ایک حقیقی، سہ جہتی اور جامع چین کی واضح تصور سے شناسائی ملے گی۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بیجنگ میں خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ کا مطالعہ ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
بیجنگ میں خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ کا مطالعہ ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ کا مطالعہ ” کے حوالے سے سیمینار بیجنگ میں منعقد ہوا۔بدھ کے روز نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈائریکٹر زینگ شان جی اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے سیمینار سے خطاب کیا ۔
سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے شین ہائی شیونگ نے کہا کہ خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ کا مطالعہ “، جو شی جن پھنگ کی معاشی سوچ کی منظم طریقے سے وضاحت کرنے والی پہلی ٹی وی فیچر فلم ہے ، اس کی آل میڈیا نشریات کا پہلا دور 403 ملین سے زائد لوگوں تک پہنچا۔
چائنا میڈیا گروپ نے ملٹی میڈیا کے وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شی جن پھنگ کی معاشی سوچ کو جدید خیالات اور اعلی معیار پر مبنی پروگراموں میں تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے تاکہ معاشی اور معاشرتی ترقی کی مؤثر طریقے سے خدمت کی جاسکے۔ سیمینار میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر ، ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن، نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن اور چائنا میڈیا گروپ کے متعلقہ محکموں کے سربراہان کے علاوہ پروگرام کے مرکزی تخلیق کاروں اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام حملہ: بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا دباو، وفاق سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل کیا ہے، وزارت خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم